دہشت گرد حملہ کا اندیشہ - تاج محل اور برنداون کے اطراف سخت سیکوریٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

دہشت گرد حملہ کا اندیشہ - تاج محل اور برنداون کے اطراف سخت سیکوریٹی

آگرہ
یو این آئی
اتر پردیش میں یمنا ایکسپریس وے پر امکانی دہشت گرد حملہ کے بارے میں انٹلی جنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد تاج محل کے اطراف و اکناف سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ متھرا، برنداون میں بھی سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے ۔ پولیس نے تاج محل کے اطراف پانچ سو میٹر کے دائرہ میں گاڑیوں کی آمد و رفت پر تحدیدات عائد کرتے ہوئے اس کی سیکوریٹی میں مزید اضافہ کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ وہ تاج محل کے اطراف و اکناف مقیم اور کام کرنے والے افراد کی ایک فہرست بھی تیار کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ تاج محل کے قریبی علاقوں میں کوئی مشتبہ سر گرمی نہ ہوس۔ سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی شالب ماتھر نے یہ ذمہ داری تاج سیکوریٹی سرکل کے عہدیداروں اور تاج گنج پولیس اسٹیشن کے سربراہ کو سونپی ہے ۔پولیس ایسے افراد کی فہرست بھی تیار کرے گی جو درکا راجازت نامہ کے بغیر ممنوعہ علاقہ میں داخل ہوتے ہوں۔ تاج محل کی سیکوریٹی کے زمہ دار سرکل آفیسر اویناش کمار نے آج یہاں بتایا کہ پولیس اس علاقہ کے ساکن تمام افراد اور دکانداروں کا ریکارڈ تیار کرے گی۔ تاج محل بین الاقوامی اہمیت کی حامل عمارت ہے ۔ حالیہ واقعات کے مد نظر اس علاقہ میں سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اس عمارت کی سیاحت کے لئے آنے والے افراد کو محفوظ ماحول فراہم کیاجاسکے ۔ فوٹو گرافروں اور گائیڈ سے کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی سرگرمیاں پانچ سو میٹر کے دائرہ کے باہر انجام دیں، جسے’’یلو زون‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اس نئی پہل کا مقصد معلومات اکٹھا کرنا اور اس علاقہ میں کسی بھی ناجائز قبضہ کو روکنا ہے

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں