مشرق وسطیٰ میں 300 چینی شہری داعش میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

مشرق وسطیٰ میں 300 چینی شہری داعش میں شامل

بیجنگ
یو این آئی/رائٹر
کوئی300چینی شہری عراق اور شام میں دولت اسلامیہ برائے عراق و شام(داعش) کے ساتھ لڑنے میں مصروف ہیں ۔ یہ انکشاف چین کے ایک سرکاری سرپرستی والے اخبار نے کیا ہے۔ چین کو مشرق وسطیٰ میں دولت اسلامیہ کے ابھرنے پر سخت تشویش لاحق ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ اس کے اثرات اس کے شدت پسندی سے متاثر صوبہ سنکیانگ پر مرتب ہوسکتے ہیں ۔چینی حکومت نے بہر حال اس شدت پسند گروپ کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے جاری امریکی کوششوں میں کسی طرح کی شمولیت میں دلچسپی کا کوئی اظہار نہیں کیا ۔ چین کے اخبار پیپلز ڈیلی کے جریدہ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ( آی ٹی آئی ایم) کے ارکان ترکی کے راستہ سے جاکر دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ یہ اخبار حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان پیپلز ڈیلی کے تحت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ تقریباً300چینی شہری عراق او شام میں دولت اسلامیہ کی صفوں میں شامل ہیں۔ چینی حکام ای ٹی آئی ایم کو سکنیانگ میں پر تشدد حملوں کے ذریعہ امن و امان کی ابتر صورتحال کی ذمہ دار قرار دیتے ہیں ۔ سنکیانگ میں یغور مسلمان رہتے ہیں ۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں کے مطابق اس صوبہ کی اکثریتی مسلم آبادی کا اقتصادی استحصال اور تقافتی و مذہبی پابندیاں تشدد کا سبب بنتی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں