وویک مورتی کو سرجن جنرل بنائے جانے کے لئے امریکہ میں ہندوستانیوں کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

وویک مورتی کو سرجن جنرل بنائے جانے کے لئے امریکہ میں ہندوستانیوں کی مہم

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی سینٹ میں کلیدی ووٹنگ سے قبل جس کے نتیجہ میں وویک مورتی امریکہ کے سبس ے کم عمر سرجن جنرل بن سکتے ہیں ۔ ہندوستانی نژاد امریکیوں نے یہاں قومی سطح پر ایک مہم شروع کرتے ہوئے اپنے سینٹرس سے مورتی کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ سینیٹ میں کل ووٹنگ ہوگی جس کے بعد37 سالہ مورتی کے سرجن جنرل کے طور پر تقرر کی توثیق ہوگی ۔ واضح رہے کہ صدر بارک اوباما نے گزشتہ برس نومبر میں اس عہدہ کے لئے وویک مورتی کو نامزد کیا تھا۔ مورتی کو امریکہ میں موجود ہندوستانیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے کیونکہ وہ اس عہدہ کے لئے نہایت موزوں شخص ہیں۔ ہندوستانیوں کی اس مہم کے نتیجہ میں بیشتر سینٹرس بھی مورتی کی حمایت میں آگے آئے ہیں ۔ سینٹیر بار براما مائیکلسکی نے کہا کہ مورتی کی صلاحیتوں پر کسی کو شبہ نہیں ہے تاہم مجھے اندیشہ ہے کہ پالیسی کی وجوہات کی بنا پر ان کے نام کی توثیق شائد نہ ہوپائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں