کوئلہ اسکام - منموہن سنگھ سے پوچھ تاچھ کیوں نہیں کی گئی - عدالت کا سوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-26

کوئلہ اسکام - منموہن سنگھ سے پوچھ تاچھ کیوں نہیں کی گئی - عدالت کا سوال

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کوئلہ اسکام کیس میں ایک خصوصی عدالت نے آج سی بی آئی سے سوال کیا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے جو کوئلہ بلاکس کی حوالگی کے موقع پر وزیر کوئلہ تھے ، پوچھ تاچھ کیوں نہیں کی گئی ۔ اس کیس میں صنعت کار کے ایم برلا اور سابق معتمد کوئلہ پی سی پاریکھ کے بشمول کئی اہم شخصیتوں سے سی بی آئی پوچھ تاچھ کرچکی ہے ۔ خصوصی سی بی آئی جج بھرت پر اشر نے ایجنسی سے کہا کہ کیا آپ نے اس سلسلہ میں اس وقت کے وزیر کوئلہ سے پوچھ تاچھ کرنے کے بارے میں نہیں سوچا؟ کیا آپ نے ان سے تفتیش کو ضروری محسوس نہیں کیا ؟ کیا آپ نے یہ خیال نہیں کیا کہ ایک واضح تصویر پیش کرنے ان کا بیان ضروری ہے ؟ اس کا جواب دیتے ہوئے تفتیشی عہدیداروں نے عدالت سے کہا کہ تحقیقات کے دوران دفتر وزیر اعظم کے عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کی گئی اور یہ محسوس کیا گیا کہ اس وقت کے وزیر کوئلہ سے بیان لینا ضروری نہیں ہے ۔ انہوں نے تاہم واضح کردیا کہ اس وقت کے کوئلہ وزیر سے پوچھ تاچھ کی اجازت نہیں دی گئی۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ 2005میں اڈیشہ کے تالابیراIIاورIIIکے کوئلہ بلاکس کی برلا کی کمپنی ہنڈالکو کو حوالگی کے موقع پر کوئلہ کی وزارت کا قلمدان رکھتے تھے ۔ تفتیشی عہدیداروں نے عدالت کو بتایا کہ دفتر وزیر اعظم کے عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کی گئی ان کے بیان کی روشنی میں اس وقت کے وزیر کوئلہ سے پوچھ تاچھ ضروری نہیں سمجھی گئی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں