پرویز مشرف کے مشترکہ مقدمہ کی اپیل - پاکستان کی عدالت میں فیصلہ محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-01

پرویز مشرف کے مشترکہ مقدمہ کی اپیل - پاکستان کی عدالت میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کی اپیل پر ایک خصوصی عدالت نے اپنے فیصلہ کو محفوظ رکھا جس میں مشرف نے اس بات کی خواہش کی تھی کہ ان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ میں کئی سابق شہریوں اور فوجی عہدیداروں کو بھی شامل کیاجائے ۔ ایک تین رکنی ٹرائبیونل جس کے سربراہ جسٹس فیصل عرب ہیں 71سالہ مشرف کے خلاف بغاوت کے سلسلہ میں مقدمہ کی سماعت کررہا ہے جو انہوں نے مبینہ طور پر2007ء میں ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے کی تھی جب وہ ملک کے صدر تھے۔ مشرف نے یہ کہتے ہوئے چیالنج کیا ہے کہ انہیں شخصی طور پر بعض افراد نے نشانہ بنایا ہے تاکہ مقدمہ چلتا رہے اور کہا ان تمام شہریوں اور فوجی عہدیداروں کو بھی اس مقدمہ میں شامل کیاجائے جو اس وقت حکومت کا حصہ تھے ان کے وکیل فاروق نسیم نے آج اپنی بحث مکمل کرلی اور عدالت سے کہا کہ ان تمام افراد کے خلاف بھی مشترکہ طور پر مقدمہ چلایاجائے جو ایمرجنسی کے نفاذ میں شامل تھے ۔ فہیم نے کہا کہ ایمرجنسی کا نفاذ، اجماعتی کارروائی شہری اور فوجی قائدین سے مشاورت سے شروع کی گئی تھی جن میں اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کابینی ارکان اور سابق فوجی سربراہ کے کارپ کمانڈرس شامل تھے ۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے لئے کسی واحد شخص کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایاجا سکتا۔ یہ قانون کے خلاف ہے ۔ عدالت فیصلہ پر پہنچ چکی ہے لیکن اس کو21نومبر تک محفوظ کردیا۔ علاوہ میں تاخیر کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ مشرف نے1999تا2008تک حکمرانی کی تھی جس کے بعد اقتدار سے بے دخل ہوکر اپنے طور پر جلا وطنی کی زندگی گزارنے لگے ، وہ چار سال بعد2013میں پاکستان آئے لیکن انہیں مسلسل مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں2007میں سابق وزیر اعظم بے نظیربھٹو کے قتل اور بلوچ قوم پرست لیڈر اکبر بگتی کے2006میں قتل کے الزامات شامل ہیں۔ انہیں متعدد جرائم سے متعلق مقدمات میں ماخوذ کیا گیا ہے جن میں دستور کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی شامل ہے جو کہ ایک باغیانہ حرکت ہے جس پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔ فی الحال وہ چار فوجداری مقدمات میں ضمانت پر ہیں جب کہ بغاوت کا مقدمہ خصوصی ٹرائبونل میں چل رہا ہے ۔ مشرف اس وقت کراچی میں ہیں ان کی تمام تر کوشش جو ملک سے باہر جانے کی جس میں وہ ناکام ہوگئیں ۔

Court Reserves Order in Pervez Musharraf's High Treason Case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں