واگھا بارڈر دہشت گرد حملہ - امریکہ کی جانب سے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

واگھا بارڈر دہشت گرد حملہ - امریکہ کی جانب سے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

اسلام آباد
پی ٹی آئی
امریکہ نے آج پاکستان کو واگھا بارڈر پر دہشت گرد حملہ کے ذمہ دار افراد کی تلاش کرنے میں تعاون کی پیشکش کی ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کل واگھا بارڈر کے قریب ایک تقریب کے دوران دہشت گرد حملہ میں 61افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمہ دار جنداللہ نے قبول کرلی ہے ۔ا مریکی سفیر رچرڈ والسن نے اس تاریخی خود کش حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جنون پر ستانہ حملہ قرار دیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حملہ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کو انسانی زندگیوں کی کوئی فکر اور پرواہ نہیں ہے ۔ اولسن نے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی افسوسناک اور ہلاکت خیز واقعہ جانی اتلاف کا عکاس ہے ۔ اور اس سے یہ بھی ظاہر ہوتاہے کہ انہیں انسانی زندگیوں کی کوئی قدر نہیں ہے ۔ امریکہ پاکستانی عوام کی جانب سے انسداد دہشت گردی کاوشوں اور سرگرمیوں میں ان کے شابہ بشانہ ہے ۔ اولسن نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام قانون کی حکمرانی اور اپنے بچوں کے پر امن مستقبل کو یقینی بنانے کی جدو جہد کررہے ہیں۔ امریکہ ان کے ساتھ ہر قدم پر تعاون کے لئے تیار ہے ۔ متاثرین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امریکی عوام اور حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہا ر تعزیت کرتا ہوں اور حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ اس حملہ میں61افراد ہلاک ہونے کے علاوہ تقریباً200افراد زخمی بھی ہوگئے تھے ۔

US offers help in Wagah bombing probe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں