چین میں ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کے لئے لیزر اسلحہ نظام تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

چین میں ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کے لئے لیزر اسلحہ نظام تیار

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین نے لیزر دفاع اسلحہ نظام تیار کر نے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو بے چوک نشانہ لگانے کا اہل ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دیسی ساختہ دفاعی اسلحہ نظام کم بلندی پر پرواز کرنیو الے ڈرون طیاروں کو بآسانی مار گرانے کا اہل ہے ۔ ایجنسی نے یہ وضاحت بھی کی کہ یہ نظام انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اپنے نشانہ پر ضرب لگاتا ہے ، علاوہ ازیں اس سے زیادہ شور بھی نہیں ہوتا ۔ نظام بغیر پائلٹ سے چلنے والے اور500میٹر کی بلندی پر50میل کی رفتارسے پرواز کرنے والے طیاروں کو مار گرانے کا اہل ہے ۔ علاوہ ازیں اس کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بڑے واقعات کے دوران سیکوریٹی کو یقینی بنانے میں بھی اہم رول ادا کرنے کا اہل ہے ۔ ایجنسی نے یہ وضاحت بھی کردی کہ اس نظام کے ذریعہ غیر قانونی نقشہ سازی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی بھی ممکن ہے ۔ موجودہ نیا اسلحہ2کلو میٹر کے دائرہ میں چھوٹے طیاروں کا پتہ چلاتے ہوئے5سیکنڈ کے اندر ہی اندر ضرب لگا سکتا ہے ۔ چائنا اکیڈیمی آف انجینئرنگ فزکس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ نظام کی تیاری میں اس کی شراکت داری بھی شامل ہے ۔ چائنا جیووان ہائی ٹیک ایکویپمنٹ کارپوریشن کے منیجر ای جنسانگ نے بتایا کہ ایسے ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داریاں عام طور پر اسنائپرس اور ہیلی کاپٹرس ادا کرتے ہیں تاہم ان کی کامیابی کی شرح نہایت کم ہے ۔ ای جنسانگ کے مطابق چھوٹے پیمانہ کے ڈرون طیارے عام طور پر سستے اور بہ آسانی استعمال کے لائق ہوتے ہیں۔ جس کے سبب وہ دہشت گردوں میں مقبول ہوتے ہیں ۔ نیالیزر نظام گاڑیوں پر رکھا جائے گا جو سیکوریٹی اور گھریلو سیاسی جلسوں کی نگرانی پر معمور کیاجائے گا ۔ بین الاقوامی کانفرنس اور اسپورٹس تقاریب کے دوران یہ نظام انتہائی مددگار ثابت ہوگا ۔ اسپورٹس میں حصہ لینے والے بھی خطرات سے محفوظ رہیں گے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ آزمائش کے دوران اسلحہ نظام میں30سے زائد ڈرون کو مار گرایا اور اس کی کامیابی کی شرح صد فیصد درج ہوئی ،۔ اکیڈیمی مزید لیزر سیکوریٹی نظام تیار کرنے کی کاوشوں میں مصروف ہے جو اس سے بھی زیادہ طاقتور اور دور افتادہ نشانوں پر ضرب لگانے کے اہل ہوگا۔

China successfully tests laser weapon to shoot down drones

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں