جوڑے کی رقم سے ولیمہ اسلام میں کلیتاً ممنوع - امارات شرعیہ بہار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

جوڑے کی رقم سے ولیمہ اسلام میں کلیتاً ممنوع - امارات شرعیہ بہار

imarat-shariah-bihar
امیر امارت شرعیہ بہار شریف( ضلع نالندہ) قاضی مولانا منصور عالم نے جہیز کے مطالبہ کی مخالفت کی ہے اور دلہن کے خاندان سے وصول کردہ جوڑے کی رقم سے طعام ولیمہ کا اہتمام کرنے کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جوڑے کے طور پر لی گئی رقم کو شادی کے بعد استقبالیہ یا طعام ولیمہ کے اہتمام کے لئے استعمال کرنا، غیر قانونی اور اسلام میں کلیتاً منع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ استقبالیہ(تقریب ولیمہ) مسنون ہے لیکن گزشتہ چند برسوں سے لوگوں میں دعوت ولیمہ کا انتظام جوڑے کی رقم سے کرنے کا رجحان پایاجاتا ہے جو اسلام کے مغائر ہے ۔ یہ تقریب دولت کی نمائش کا مظہر بن گئی ہے ۔’’ایسی استقبالیہ تقاریب جو جوڑے ؍جہیز کی رقم سے منعقد کی جائیں، کلیتاً ممنوع اور اسلام میں گناہ ہیں ۔‘‘ اس فتویٰ کا اجراء ، جہیز جیسی سماجی برائیوں کے خلاف ہماری جدو جہد کا اور عوام میں شعور بیدار کرنے کی ہماری کوشش کا حصہ ہے۔ یہ فتویٰ ایک طرح جوڑے کی رقم لینے والوں کے لئے سماجی بائیکاٹ کی وارننگ ہے ۔ مولانا منصور عالم نے کہا کہ اسلام میں جہیز کی اجازت نہیں ہے اور مسلمان ، اسلامی اصولوں پر عمل کے پابند ہیں ۔ استقبالیہ؍ ولیمہ تقریب اللہ کی رحمتوں کے حصول کا ایک سادہ طریقہ ہے لیکن اب اس کو دنیوی نمود و نمائش میں تبدیل کردیا گیا ہے جو نامناسب ہے۔ اسلام میں قرض پر سود بھی غیر قانونی اور ممنوع ہے ۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ جاریہ سال کے اوائل میں مولانا نے اعلان کیا تھا کہ قاضی صاحبان ایسے مسلمانوں کا نکاح نہیں پڑھائیں گے جو جہیز؍جوڑے کی رقم لیتے ہیں یا دیتے ہیں ۔

Valima with dowry amount is prohibited in Islam, Imarat Shariah Bihar.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں