داعش کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں تعاون کی پیشکش - امارات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-27

داعش کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں تعاون کی پیشکش - امارات

ابو ظہبی
پی ٹی آئی
عالم عرب میں انتشار سے مایوس متحدہ عرب امارات نے دہشت گردگروپس داعش کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ممالک کیساتھ پیشکش کرتے ہوئے وضاحت کی کہ گرو پ سے خطہ کے سیاسی نظام کو خطرات درپیش ہیں ۔ اماراتی وزیر خارجہ انور بن محمد گرگش نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات ، انتہا پسندی کے ماحول میں مضبوط اور مستحکم نظام پر غور کررہا ہے جس کے تحت باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہو ۔ انہوں نے داعش گروپ کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گروپ سے خطہ کے ممالک کے سیاسی نظام کو خطرات لاحق ہیں۔ گرگش نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وضاحت کی کہ ہماری خارجہ پالیسی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنے رول کو صرف علاقائی حدود میں قید رکھنے کا خواہاں نہیں اور اس کے بجائے دیگر ممالک کے قومی اقدار کے اتحاد کی برقراری پرزور دیتا ہے تاکہ مسائل کے سمندر میں غرق اور دلشکن حالات اور واقعات سے دوچار خطہ کو خوشحال بنایاجاسکے ۔ انہوں نے عالم عرب میں پھیلتے انتشار کو روکنے اوراس پر قابو پانے کے لئے ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا ۔ وام نیوز ایجنسی نے ان کے حوالہ سے مزید بتایا کہ گرگش نے اخوان المسلمون کے خطرات سے مقابلہ کے لئے بھی عرب ممالک سے مشترکہ سر گرمیاں کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ متحدہ عرب امارات نے جاریہ ماہ اخوان المسلمون کے علاوہ کئی دیگر تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں