ملائشیا میں نیا انسداد دہشت گردی قانون زیر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-27

ملائشیا میں نیا انسداد دہشت گردی قانون زیر غور

کوالالمپور
پی ٹی آئی
ملائشیا ئی حکومت ، دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے مخصوص قانون متعارف کرنے پر غور کررہی ہے ۔ غوروخوض کا سلسلہ ان اطلاعات کے عام ہونے کے بعد شروع ہوا کہ داعش جنگجو، وطن واپسی کے بعد ملک میں دہشت گرد گروپ کے نظریہ کی اشاعت کے خواہاں ہیں ۔ وزیر اعظم نجیب رزاق نے پارلیمنٹ میں دہشت گردی سے مقابلہ کے زیر عنوان ایک وائٹ پیپر (مسودہ )پیش کیا ۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی کہ فی الحال دہشت گرد گروپ داعش سے مقابلہ کے لئے کوئی قانون موجود نہیں ۔ داعش نے عراق اور شام کے وسیع تر علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے ۔ نجیب رزاق نے یہ بھی کہا کہ ملائشیا انتہا پسند نظریات سے مقابلہ میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کا پابند ہے ۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ پر یہ بھی واضح کیا کہ وائٹ پیپر سے سیکوریٹی آفنسیز(اسپیشل میزرس)قانون اور اس جیسے دیگر قوانین کو تقویت حاصل ہوگی جو دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے مقابلہ سے متعلق ہیں ۔ نجیب رزاق نے کہا کہ میں معاشرہ کے ہر طبقہ سے اس تجویز کی تائید کا خواہاں ہوتاکہ عوام کو ایسے نظریات سے متاثر ہونے سے محفوظ رکھاجاسکے ۔ وزیرا عظم نے ساتھ ہی ملائشیائی عوام، خصوصی طور پر نوجوانوں اور والدین سے ایسے نظریات کو مسترد کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا ، مذہبی انتہا پسندوں ، دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔9صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ عراق اور شام کی جنگوں میں39ملائشیائی شہری شریک ہیں لہذا عسکریت پسندوں کے خطرات سے مقابلہ کے لئے نیا انسداد دہشت گردی قانون ضروری ہے ۔

Malaysia plans anti-terror law amid ISIS fears

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں