پھڈنویس حکومت کے دستوری موقف کو کانگریس کا چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-27

پھڈنویس حکومت کے دستوری موقف کو کانگریس کا چیلنج

ممبئی
آئی اے این ایس
مہاراشٹرا کی کانگریس یونٹ نے چہار شنبہ کے دن ممبئی ہائی کورٹ میں بی جے پی زیر قیادت دیویندرا پھڈ نویس کے دستوری موقف کو ثابت کرنے کے لئے چیلنج کرتے ہوئے اس کی برخواستگی کا مطالبہ کیا۔ سابق وزیرا یم نسیم خان نے اپنی تحریری عرضی عدالت میں داخل کرتے ہوئے لگ بھگ ایک ماہ قبل اقتدار پر آئی حکومت کے آئینی صحت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ۔ جسٹس وی ایم کناڈے نے اس مقدمہ کی سماعت کے لئے28نومبر کی تاریخ دی ہے ۔ 15اکتوبر کو ہوئے مہااشٹرا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو123نشستیں، شیو سینا کو63، کانگریس کو42، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو 41اور مابقی18نشتیں آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے امیدوارں کے حصہ میں آئیں۔ پھڈ نویس نے گورنر سی وی راؤ سے ربط پید اکرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ ان کے پاس تشکیل حکومت کے لئے288اراکین اسمبلی میں سے مطلوبہ اکثریت ہے جس کی بناء پر 15یوم میں انہیں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ تاہم12نومبر کو ایک ندائی ووٹ سے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا گیا ۔ جس سے کسی کوبھی اس بات کا علم نہیں ہوا کہ کتنے اراکین اسمبلی نے ندائی ووٹ کے ذریعہ منتخبہ حکومت کے حق میں اور کن اراکین نے اس کے خلاف رائے دہی کی۔ کانگریس نے کہا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ موجودہ حکومت غیر قانونیو غیر دستوری ہے۔ جس نے ایوان کے خط اعتماد کو حاصل نہیں کیا۔ اس لئے اس حکومت کو فوری طور پر برخواست کیاجائے ۔ اس سے قبل کانگریس اور شیو سینا کے الگ الگ وفود نے بھی گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے12نومبر کے اعتماد ووٹ کی صحت کے بارے میں استفسار کیا تھا۔ خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے لئے گئے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے فوری برطرف کردیاجائے ۔

Congress challenges constitutional validity of Fadnavis govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں