تلنگانہ کی ترقی کو اولین ترجیح - مرکزی وزیر لیبر و ملازمت بنڈارو دتاتریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-17

تلنگانہ کی ترقی کو اولین ترجیح - مرکزی وزیر لیبر و ملازمت بنڈارو دتاتریہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
مرکزی وزیر لیبر و ملازمت بنڈارو دتاتریہ نے لنگانہ لیبر ڈپارٹمنٹ کے400کروڑ روپئے جو آندھرا حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگئے انہیں واپس لانے کے لئے ثالث کا کردار ادا کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں حکومتیں ان سے رجوع کریں گے وہ اس معاملے کو حل کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ بنڈارو دتاتریہ آج حیدرآباد میں میٹ دی پریس کے دوران نمائندے منصف کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے تلنگانہ کی ترقی کو اولین ترجیح دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ہر شعبہ حیات میں بہتری لانے کے لئے وہ دونوں حکومتوں سے نمائندگی کریں گے اور غیر منظم مزدوروں کے لئے فلاحی اقدامات کرنے کا مرکزی و ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے یقینی بنائیں گے ۔ علاوہ ازیں غیر منظم مزدوروں کو علاج کے لئے ای ایس آئی کی سہولت فراہم کروانے کا بھی مرکزی وزیر نے تیقن دیا ۔ ای ایس آئی صنعت نگر و675کروڑ مختص کرنے کے علاوہ میڈیکل کالج کے قیام کو بھی منظوری دلوانے کا یقین دلایا ۔ مزدوروں کو اسکل ڈیولپمنٹ تربیت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کو بھی انہوں نے ناگزیر قرا ردیتے ہوئے کہا کہ اسکلڈ لیبر کو کافی اہمیت حاصل ہے تاہم تربیت یافتہ مزدوروں کی کمی پائی جاتی ہے ۔ تاہم انہوں نے تربیت یافتہ چھوٹی، مختصر و مائکرو صنعتوں کے قیام کے لئے فنڈس کی فراہمی کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اس کا خواہشمند ہوتو بینکس قرض دینے کے لئے تیار ہیں ۔ مرکزی وزیر نے عوام کو تیقن دیا کہ اگر بینک قرض کی اجرائی کرنے میں پس و پیش کریں تو وہ راست ان سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ تلنگانہ کے ترقیاتی پراجکٹ میٹرو ریل کو جلد وبلا رکاوٹ تکمیل کرنے کا ریاست تلنگانہ کے عوام سے وعدہ کیا مزید ایم ایم ٹی ایس کے دوسرے مرحلے کے آغاز کو بھی انہوں نے اپنی دلچسپی کے تحت تکمیل کروانے کا عزم ظاہر کیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ یونین ورکنگ جرنلسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروگرام میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مرکزی وزیر سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

Telangana Development is my first priority: Dattatreya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں