یوم عاشورہ کے موقع پر سارے پاکستان میں سخت چوکسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

یوم عاشورہ کے موقع پر سارے پاکستان میں سخت چوکسی

اسلام آباد
پی ٹی آئی
یوم عاشورہ کے موقع پر(4نومبرکو) حکومت پاکستان نے سارے ملک میں زبردست چوکسی اختیار کرلی اور سیکوریٹی ایجنسیوں کو دہشت گردوں کے کسی امکانی حملہ کے خلاف چوکس رہنے کا حکم دیا ہے ۔ سارے پاکستان میں تعزیہ جلوسوں کے راستوں پر سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وزیر دخلہ نثار علی خان نے قومی انسداد دہشت گردی اتھاریٹی کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ انٹلی جنس اطلاعات اکٹھا کریں اور صوبائی حکام کو اس اطلاع سے آگاہ کریں۔ اکسپریس نیوز نے یہ خبر دی۔ پاکستان کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ۔ کراچی اور لاہور میں موٹر سیکلوں پر پچھلی نشست پر سواری بٹھانے پر امتناع عائد کردیاگیا ۔ جلوسوں کو پر امن رکھنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ۔ اصل جلوسوں کے راستوں پر مسلسل چوکسی اختیار کرلی گئی ۔ قریبی علاقوں میں دکانات کو آئندہ2روز کے لئے بند کردیا گیا ۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جہاں نشتر پاک سے اصل جلوس نکلے گا، عزاداران ایک مجلس کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ یہاں سے عز اداروں کا یہ جلوس جناح روڈ پہنچے گا ، اور امام بارگاہ علی رضا میں نماز ظہر ادا کرے گا ۔ عز اداروں کی سلامتی کو یقینی بنانے شہر میں لگ بھگ20ہزار سیکوریٹی ارکان عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔ عمارتوں کی چھتوں پر نشانہ بازوں کو ٹھہرا دیا گیاہے۔ اصل جلوس کے راستہ پر250کلو ز ڈسرکٹ ٹیوی کیمرے لگادئیے گئے ہیں ۔ لاہور میں اصل جلوس تعزیہ، اسلام پورہ علاقہ میں منظم کیاجائے گا ۔ ایسے میں جب کہ عوام کی کثیر تعداد ان جلوسوں میں حصہ لیتی ہے، حکومت نے ایسے اجتماعات کے اطراف4گھیروں پر مبنی سیکوریٹی قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جلوسیوں کے لئے راستوں پر آبدار خانے بنائے گئے ہیں ۔ کسی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے امدادی کارکنوں کو چوکس رکھا گیا ہے ۔ لاہور میں لگ بھگ26ہزار پولیس جوان اور دیگر اضلاع میں لگ بھگ ایک لاکھ20ہزار پولیس جوان اور عہدیدار ڈیوٹی پرتعینات رہیں گے ۔ لاہور سے موصولہ اطلاع کے بموجب واگھا سرحد پر پاکستانی علاقہ میں کل کے ہولناک خود کش بم دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد61ہوگئی ہے۔ واگھا پر پرچم کو نیچے کرنے کی مشہور تقریب کے چند ہی منٹ بعد دھماکہ نے پاکستان کو دہلا کر رکھ دیا ۔ سیکوریٹی ایجنسیوں نے ہند۔ پاک سرحدی علاقہ سے تقریباً20مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے ۔
61مہلوکین میں خواتین، بچوں اور سیکوریٹی عملہ کے ارکان کی تعداد بالترتیب دس، آٹھ تین بتائی جاتی ہے ۔ حملہ میں حملہ آور بھی ہلا ک ہوگیا اور زائد از100افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں جہاں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے، زخمیوں کا علاج کاری ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ کل شام دھماکہ اس وقت ہوا جب ہند۔ پاک زمینی سرحد ی اہم کراسنگ پرپرچم نیچے کرنے کی تقریب میں شرکت کے بعد عوام کی کثیر تعداد واپس ہورہی تھی ۔ کراسنگ پر پنجاب رینجرس کا زبرست پہرہ رہتا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ (مقامی وقت کے مطابق) کل شام 6بج کر 3منٹ پر پریڈایونیو کے اصل باب الخارجہ کے قریب ایک نوجوان خود کش بم بردار نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔ پنجاب ایمرجنسی سرویسس ریسکیو( ایجنسی) کے ترجمان جم سجاد نے بتایا کہ ہلاکت خیز حملہ میں مہلوکین کی تعدا د اکسٹھ ہوگئی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت ہنوز نازک ہے اور ڈاکٹرس ان کی زندگیاں بچانے کی جدو جہد کررہے ہیں۔ تقریباً43نعشوں کو لواحقین کے حوالہ کردیا گیا ۔ مابقی نعشوں کی شناخت باقی ہے ۔

نیویارک سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب اقوام متحدہ کی جنرل سکریٹری بان کیمون نے شدت کے ساتھ واگھا سرحد پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں اس جیسی حرکتوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا اور انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ انصاف کے کٹہرے میں اس کے مہ داراوں کو لائے ۔ پیر کے دن بان کی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ مذمتی بیان جاری ہوا۔

Strict security measures across Pakistan for Ashura

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں