نوا ز شریف کا آج سے دورہ چین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-07

نوا ز شریف کا آج سے دورہ چین

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کل چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے تاکہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیاجائے اور کئی معاہدوں پر دستخط کئے جاسکیں جن میں بیشتر توانائی کے شعبہ میں ہوں گے ۔ ستمبر میں چینی صدر کے مقررہ دورہ پاکستان کو وہاں پائی جانے والی سیاسی بے چینی کے باعث ملتوی کردینے کے بعد نواز شریف دورہ کررہے ہیں ۔کل وہ بیجنگ پہنچیں گے تاکہ8نومبر کو پڑوسی ممالک کے قائدین کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی جاسکے جس کا اہتمام چین نے ایشیاپیسیفک اکنامک کو آپریشن(اے پی ای سی) قائدین کی کانفرنس سے قبل کیا ہے جو 10نومبر سے شروع ہونے والی ہے ۔ اپنے دورہ میں وزیر اعظم چینی صدر زی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیسکوانگ سے ملاقات کریں گے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ متعدد معاہدے اور یادداشت مفاہمتوں پر دستخط کئے جائیں گے جن میں زیادہ تر توانائی کے شعبہ میں ہوں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس دورہ سے باہمی روابط مزید مستحکم ہوں گے ۔

Sharif begins three-day visit to China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں