پاکستان سپریم کورٹ سے سابقہ انتخابات کی تحقیقات کی درخواست - عمران خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-07

پاکستان سپریم کورٹ سے سابقہ انتخابات کی تحقیقات کی درخواست - عمران خان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے بانی و صدر نشین عمران خان نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے گزشتہ سال کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی درخواست کی ہے ۔ انتخابات میں وزیر اعظم نوازشریف کی پاکستان مسلم لیگ(نواز) کامیاب ہوئی تھی ۔ اپوزیشن قائد نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بحران کا حل صرف سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ سال کے انتخابات کی تحقیقات سے ہی ممکن ہے ۔ میں نے امیر جماعت کو سپریم کورٹ کی زیر نگرانی تحقیقات سے متعلق تجویز سے آگاہ کردیا ہے ۔ ڈان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ عمران خان سپریم کورٹ کی زیرقیادت تحقیقات کے خواہاں ضرور ہیں تاہم انتخابات کے نتائج کا اعلان مقررہ مدت کے اندر ہی اندر عام کئے جانے کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے تاہم اپنے اس موقف کا بھی اعادہ کیا کہ وزیر اعظم کے عہدہ پر نواز شریف کی برقراری کے ساتھ نہ تو آزادانہ تحقیقات ممکن ہے اور نہ ہی خاطی افراد و جماعتوں کو سزا دی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ موجودہ قومی اسمبلی یا وزیر اعظم کو حقیقی طر پر منتخب تسلیم نہیں کرتے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دئے جانے سے متعلق تمام درخواستوں کو مسترد کردیا۔

Imran Khan appeals to Pakistan Supreme Court to probe alleged rigging in elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں