روس نے نیوکلیر کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-05

روس نے نیوکلیر کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا

ویانا
یواین آئی
روس نے نیو کلیائی ہتھیاروں کی عدم توسیع پر آئندہ برس ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کے پیش نظر منعقد کی گئی ایک میٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ یہ میٹنگ امریکی صدر براک اوباما کی پہل پر بلائی گئی تھی ۔ امریکی وزارت دفاع اور یوروپی یونین کے افسران نے یہ اطلاع آج یہاں دی ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے لیکن سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے میں امریکہ کے اختلافی رویے کی وجہ سے شاید روس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ نے روس پر یوکرین میں علیحدگی پسندوں کو حمایت دینے کا الزام لگایا ہے اور اسی وجہ سے اس پر کئی طرح کی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔یورپی ممالک نے اس اقدام پر امریکہ کی حمایت کی ہے ۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹرک وینٹریل کے مطابق امریکہ نے میٹنگ میں روس کے حصہ نہیں لینے کو کافی افسوسناک واقعے سے تعبیر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روس دنیا کے ان پانچ بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ جن کے پاس نیو کلیائی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے ۔ اس نے کہا ہے کہ نیو کلیائی ہتھیاروں کی عد م توسیع کے لئے آئندہ برس ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس میں روس کے مشورے کافی اہمیت رکھتے ہیں ۔ ہیگ میں اس سال مارچ میں منعقد نیو کلیر کانفرنس میں دنیا کے نیو کلیائی طاقتوں کے حامل ممالک میں سے35نے نیو کلیائی ہتھیاروں کی عدم توسیع کی مہم میں متحرک کردار ادا کرنے اورہر طرح کا تعاون دینے کا وعدہ کرتے ہوئے یہ طے کیا تھا ۔ کہ وہ نیو کلیائی تحفظ کے لئے بین الاقوامی سطح پر بنائے گئے قوانین کی پاسداری کریں گے اور ان قوانین کو اپنے اپنے ملکوں میں نافذ کریں گے ۔
اس میں انہوں نے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ نیو کلیائی پلانٹ کے تحفظ کو صحیح طریقے سے جانچ کے لئے اسے بین الاقوامی نگرانی میں لائیں گے ۔ ان ملکوں میں جاپان ، اٹلی اور بیلجیم نے اپنے نیو کلیائی ہتھیاروں میں تخفیف کرنے کا بھی عہدکیا تھا ۔ کانفرنس میں ان ساری باتوں کے ساتھ ہی اس میں کچھ بڑے ممالک ہندوستان ، چین اور پاکستان کے شامل نہیں ہونے سے آگے اس مہم کے کمزورہونے کی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں ۔

Russia Boycotts Nuclear Meeting

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں