13 سال بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت کھولی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-05

13 سال بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت کھولی گئی

نیویارک
یو این آئی
امریکہ کے شہر نیویارک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے13سال بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی نئی عمارت کھول دی گئی ہے ۔ اسے ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا نام دیاگ یا ہے ۔ موصولہ خبروں کے مطابق ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو اس بات کی علامت قرار دیا جارہا ہے کہ امریکی عوام گر کر سنبھلنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ پیر کو یہ عمارت کھولی گئی تو میگزین پبلشنگ کمپنی کونڈناسٹ کے175ملازمین نے اس میں کام شروع کیا ۔ یہ امریکہ کی بلند ترین عمارت ہے، جس کے کھلنے سے اس مقام پر سکون لوٹ آیا ہے، جہاں تیرہ برس قبل ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے دو ٹاورز کی تباہی نے دہشت پھیلا دی تھی۔ یہ عمارت اور اس کی جگہ نیویارک اور نیوجرسی کی پورٹ اتھارٹی کی ملکیت ہے جس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پیٹرک فوئے کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کی اسکائی لائن پھر سے مکمل ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس عمارت کی بلندی1776فٹ(541) ہے ۔ اس سے کچھ ہی دوری پر تباہ ہونے والے ٹاورز کی جگہ پر دو یادگاری فوارے بنائے گئے ہیں۔11ستمبر 2001کو ان ٹاورز کو دہشت گردوں نے دو طیاروں کی ٹکر سے تباہ کردیا تھا۔

Inside reopened World Trade Center 13 years after 9/11 attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں