کولکاتا بندرگاہ پر دہشت گردانہ حملہ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-05

کولکاتا بندرگاہ پر دہشت گردانہ حملہ کا امکان

کولکاتا
ایجنسیاں
وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ یہاں خضر پور پر بندرگاہ میں سات نومبر تک سیاحوں دیکھنے کے لئے رکھے گئے بحریہ کے دو جنگی جہازوں کو آپریشن وجوہات کو لے کر آج سمندر میں واپس بلایا لیا گیا ۔ تاہم ان وجوہات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔ شہر میں اور خاص طور پربندرگاہ کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے کے امکان کے بارے میں کولکاتا پولیس کو مرکزی انٹلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے بھیجے گئے الرٹ کے پیش نظر جنگی جہاز آئی این ایس کھوکھری اور آئی این ایس سمترا کو واپس بلالیا گیا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مرکزی خفیہ ایجنسیوں کے الرٹ کو لے کر جہازوں کو واپس بلایا گیا ہے ، وزارت دفاع سی آر پی او گروپ کیپٹن ٹی کے سنگھا نے کہا کہ نہیں، اس کا دہشت گردی الرٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ جہازوں کو واپس بلایا جانا مکمل طور پر آپریشنل وجوہات کو لے کر ہے ۔
یہاں جاری کئے گئے ایک دفاعی پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ دو جنگی جہازوں کو تیزی سے واپس بلائے جانے سے مختصر نوٹس پر ہندوستانی جنگی جہازوں کی کارروائی کے لئے تیار ہونے کی مستعدی ظاہر ہوئی ہے ، جنہیں کل ہی خضر پور میں لگایا گیا تھا۔ مشرقی بحریہ کمان ہیڈ کوارٹر کے آپریشن آرڈر پر آج یہ دونوں جنگی جہاز نامعلوم وجوہات سے سمندر میں واپس بلائے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی شپنگ کے لئے تیار تھے ۔ بیان کے مطابق جنگی جہاز کو جمعہ تک یہاں رہن اتھا تاکہ لوگ بدھ اور جمعرات کو جہازپر جا سکیں ۔ اس سے پہلے دن میں کولکاتا پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہمیں مرکزی خفیہ ایجنسیوں سے یہ اطلاع ملی ہے کہ کولکاتا میں، خاص طور پر بندرگاہ کے علاقے میں دہشت گردانہ حملہ ہوسکتا ہے ۔ ہم نے بندرگاہ کے علاقے میں سیکوریٹی سخت کردی ہے اور پورے شہر کی سیکوریٹی سیکوریٹی گھیرے میں ہے

Kolkata on high alert after intelligence agencies warn of possible terror attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں