بھوٹان میں پرنب مکرجی کا پرتپاک خیر مقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

بھوٹان میں پرنب مکرجی کا پرتپاک خیر مقدم

تھمپو
آئی اے این ایس
پانچ مہینوں میں دوسری مرتبہ بھوٹان نے ہندوستان سے ایک اہم دورہ کنندہ کی میزبانی کی۔ ملک کے ساتھ ساتھ تعلقات کو فروغ دینے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ وہ یہاں سرکاری دورہ پر آئے ہوئے ہیں تاکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیاجاسکے ، جسے نئی دہلی اعلیٰ اہمیت دیتا ہے ۔ صدر جمہوریہ کا دورہ15اور16جون کونریندر مودی کے دورہ کے اندرون پانچ ماہ ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نے جائزہ لینے کے اندرون تین ہفتہ پہلا بیرونی دورہ کیا تھا ،۔ شاید یہ ملک سے ہندوستان کا پہلا صدارتی دورہ ہے۔ پچیس سال کے دوران خوبصورت ماحول تہذیب و تمدن سے مالا مال اور پہاڑوں اور چٹانوں کے ماحول کے لئے یہ صدر مملکت کا پہلادورہ ہے ۔ اگرچیکہ صدر نے قومی اخبارKnenselکو ایک انٹرویو میں زور دیا کہ بھوٹان۔ چین بات چیت سے دورہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیجنگ نے مسلسل اس موقع کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا جس کے اثرات ہندوستان کے لئے نقصان دن ہوں گے اور ہندوستانی پالیسی سازوں کے لئے باعث تشویش ہے ۔ بھوٹان کے چین کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔بیجنگ گزشتہ چند برسوں سے تھمپو پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ تھمپو میں اس کے مشن کی اجازت حاصل کی جائے ۔ جس کی موخر الذکر مدافعت کررہا ہے۔ بھوٹان، ہندوستان کے ساتھ تاریخی تعلقات پر غور کررہا ہے ،۔ اس بات کا مثبت رد عمل ایر پورٹ پر راجا جگنے کھیر نمگیل وانگ چک اور رانی جٹسن پیماکی موجودگی ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم شیرنگ تو بگے نے ہندوستانی صدرکا استقبال کیا ۔ مکرجی جمعہ کی صبح انڈین ایر فورس کے خصوصی طیارہ سے پارو پہونچے جہاں انہیں تھمپو لے جایا گیا ۔سڑک کے اطراف اسکولی بچے ، دیہاتی اور لاماس روایتی قرمزی اور پیلے لباس میں پرچم لہراکر استقبال کیا۔ عوام کے ہاتھوں میں صدر ہند اور راجا کی تصاویر تھے ۔ سکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے صدر جمہوریہ ہند مکرجی کے لئے عوام کے جوش و خروش کو بے مثال قرار دیا ۔لاماس نے ڈرم اور باجوں کو پیٹتے ہوئے پرنب مکرجی کا خیر مقدم کیا ۔ بھوٹان حکومت کی عظیم الشان عمارت جس میں راجا کا دفتر اور مشہور صومعہ واقعہ ہے، صدر جمہوریہ کو لے جایا گیا ۔ رنگا رنگ لباس میں طلباء نے رقم کرتے ہوئے صدر کو زانگ تک پہنچایا جو قلعہ نما عمارت ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ ماضی میں بیرونی حملہ آوروں سے اس قلعہ نے حفاظت کی تھی ۔

Pranab Mukherjee arrives in Bhutan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں