بی جے پی حکومتوں کے 151 وزراء میں صرف ایک مسلم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

بی جے پی حکومتوں کے 151 وزراء میں صرف ایک مسلم

نئی دہلی
دی ہندو
لوک سبھا میں نمائندگی اب جتنی کم ہوگئی ہے اس سے پہلے(یعنی آزادی کے بعد سے اب تک) کبھی اتنی نہیں تھی ۔یہ کمی محض لوک سبھا تک محدود نہیں ہے بلکہ اسمبلیوں میں بھی مسلم نمائندگی بہت کم ہوگئی ہے ۔ موقر روزنامہ’’دی ہندو‘‘نے(تجزیہ کرتے ہوئے اس صورتحال کو نمایاں کیا ہے) اور بتایا ہے کہ نو ریاستوں میں جہاں بی جے پی بر سر اقتدار ہے یا جن ریاستوں میں اس نے کسی حلیف جماعت یا حلیف جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے ۔1359ارکان اسمبلی کے منجملہ صرف22مسلم نمائندے ہیں۔ مذکورہ نو ریاستیں ہیں ۔ مہاراشٹر، ہریانہ ، مدھیہ پردیش ، اور پنجاب۔ ان ریاستوں کی آبادی میں مسلمانوں کو تناسب اوسطاً8فیصد ہے جب کہ مسلم ارکان اسمبلی کا تناسب دو فیصد سے بھی کم ہے۔ بی جے پی زیر حکومت نو ریاستوں میں وزارتی سطح پر151کابینی وزراء اور منسٹرس آف اسٹیٹ ہیں،۔ ان میں صرف راجستھان میں ایک ہی مسلم وزیر یونس خان ہیں۔ غیر بی جے پی ریاستوں یو پی ، بہار اورکیرالا میں جہاں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب بالترتیب18.50فیصد،16.53فیصد اور24.70فیصد ہے،ا رکان اسمبلی کا تناسب بالترتیب صرف16,63فیصد،7.41فیصد،اور25.71فیصد ہے، جب کہ مسلم وزراء کا تناسب بالترتیب18فیصد،10فیصداور29فیصد ہے۔ بی جے پی زیر حکومت ریاستوں مہاراشٹر اور راجستھان اور گجرات میں مسلم آبادی کا تناسب بالترتیب10.60فیصد،8.47فیصداور9.06فیصد ہے ۔ جب کہ ارکان اسمبلی کا تناسب بالترتیب صرف3.31فیصد،اور1.10فیصد ہے ۔ مسلم وزراء کا تناسب مہاراشٹرا میں صفر فیصد ، گجرات میں بھی صفراور راجستھان میں صرف چار فیصد ہے ۔ ہریانہ میں بھی اسمبلی اور مجلس وزراء میں مسلم نمائندگی بہت گھٹ گئی ہے ۔

Only one Muslim among 151 Ministers in BJP-ruled States

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں