وزیراعظم مودی کی میانمار آمد - صدر تھین سین سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-12

وزیراعظم مودی کی میانمار آمد - صدر تھین سین سے ملاقات

نے پی تا(میانمار)
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج میانمار کے صدر یوتھین سین سے ملاقات کی ۔ جس کے ساتھ ہی ان کے سہ قومی دس روزہ دورہ کے دوران زائد از40عالمی قائدین سے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے ۔ یہ ملاقاتیں یہاں آسٹریلیا اور فیجی میں کثیر رخی فورموں کے وقفوں کے دوران ہوں گی ۔ مودی نے پی تا انٹر نیشنل ایرپورٹ پر آمد کے کچھ ہی دیر بعد صدارتی محل میں تھین سین سے ملاقات کی ۔ ایر پورٹ پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گای اور روایتی ملبوسات زیب تن کئے ہونے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے ان کا استقبال کیا ،۔ میانمار کے وزیر صحت تھان آنگ ایر پورٹ پر ان کے خیر مقدم کے لئے موجود تھے ۔ 45منٹ طویل اجلاس کے بعد مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ان کی صدر تھین سین کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے کہا کہ ہم نے ثقافت ، کامرس اور ارتباط میں اضافہ کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کے بارے میں بات کی ۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم کل ایک روزہ بارہویں سالانہ آسیان ، انڈیا چوٹی اجلاس میں علاقائی ارتباط میں اضافہ کرنے پر زور دیں گے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے اپنے توئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ دونوں قائدین نے جامع تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم بنانا چاہتا ہے ۔ قبل ازیں لینڈنگ کے موقع پرمودی نے توئٹر پر کہا تھا ’’میں نے پی تا میں اتر چکا ہوں اور میانمار میں میرا گرمجوشانہ خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ اس خوبصورت ملک کا دورہ کرنا بڑا عظیم موقع ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ جنوب مشرقی ایشیاء کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت قدیم ہیں ۔ آسیان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری مشرق کے لئے کام کرو پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے ۔‘‘ وزیرا عظم یہاں آسیان، انڈیا سمٹ اور آسٹریلیا کے شہر برسبین میںG20چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کے دوران ان کی کئی عالمی قائدین سے ملاقات ہوگی ۔، مودی نے ایر انڈیا کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ نئی دہلی سے روانہ ہونے کے بعد ٹوئٹر پر کہا کہ چوٹی کانفرنسیں اور40سے زائد عالمی قائدین کے ساتھ اہم باہمی ملاقاتیں پروگرام میں شامل ہیں ۔ میانمار میں سہ قومی چوٹی کانفرنسوں کے دوران مودی کی صدر روس دیمتری مدویدوف ، جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون بے سنگاپور کے صدر ٹونی ٹان کے علاوہ میزبان صدر تھین سین سے ملاقات کا امکان ہے ۔

PM Modi Meets Myanmar President Thein Sein

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں