اقلیتوں کو این ڈی اے سلامتی فراہم کرے گی - نقوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-12

اقلیتوں کو این ڈی اے سلامتی فراہم کرے گی - نقوی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزار ت اقلیتی امور کا رول ایسے وقت انتہائی اہم بن گیا ہے جب اقلیتوں کے درمیان عدم اعتماد کا احساس پیدا کرنے کی سیاسی کوشش کی جارہی ہے ،۔ اس کے نو تقرر شدہ مملکتی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت اپنے بہتر حکمرانی کے اصولوں کے ذریعہ ملک کی اقلیتوں کو سلامتی و خوشحالی فراہم کرنے کام کرے گی ۔ انہوں نے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزارت اقلیتی امور کو ایک اہم رولا دا کرنا ہے ۔ اس کا رول اس وقت مزید اہمیت کا حامل بن جاتا ہے جب اقلیتوں میں عدم اعتماد کا احساس پیدا کرنے کی سیاسی کوشش کی جارہی ہے ، تاہم انہوں نے کسی سیاست جماعت کا نام نہیں لیا۔ نقوی نے کہا کہ قطار کے آخری شخص کو بغیر کسی امتیاز کے مواقع فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دلالوں اور درمیانی افراد کو دور رکھنا ہوگا ۔ عوام کا کہنا ہے کہ بیشتر اسکیمات صرف کاغذ تک محدود رہتی ہیں اور ان پر کوئی عمل نہیں ہوتا ،۔ میں چاہتا ہوں کہ وزارت اپنی اسکیمات کے ذریعہ عوام تک پہنچے ۔ عوام اپنے آپ کو الگ تھلگ محسوس کررہے ہیں ۔، یہ کیفیت دور کرنی ہوگی ۔ نقوی نے عہدہ کا جائزہ لینے سے پہلے اپنی سینئر وزیر نجمہ ہبت اللہ سے ملاقات کی ۔، انہیں اتوار کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا ۔

NDA will work towards providing security to minorities: Mukhtar Abbas Naqvi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں