ہندوستان کا تعلیمی نظام مولانا آزاد کا کارنامہ - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-12

ہندوستان کا تعلیمی نظام مولانا آزاد کا کارنامہ - صدر جمہوریہ

نئی دہلی
پی آئی بی
ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر آج وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے منعقدہ قومی یوم تعلیم تقاریب میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے شرکت کی ۔ وگیان بھون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یوم قومی تعلیم ہندوستان کے وزیر تعلیم مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے جشن کا دن ہے ،۔ وہ آزاد ہندوستان میں تعلیم کے اہم آرکیٹکٹ تھے۔ وزیر تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے قومی جذبہ اور برطانیہ کے غلامانہ نظام میں نظر انداز کئے گئے عناصر پر مشتمل تعلیمی نظام بنانے کے عظیم نشانہ کی تکمیل کی ۔ صدر جمہوریہ نے مولانا آزاد کع معمار ادارہ جات قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے بشمول کئی ادارہ جات ان کی انتھک کوششوں کانتیجہ ہیں ۔ انہوں نے للگ کلا اکیڈیمی ، سنگیت ناٹک اکیڈیمی اور ساہیتہ اکیڈیمی جیسے ادارے بھی قائم کئے ۔ پروگرام کے موقع پر اسکالر شپ کی دو اسیکیمیں شاکشم اور پرگتی کا آغاز کیا ۔ مرکزی وزیر فروغ انسنی وسائل سمرتی ایرانی نے اس موقع پر اے آئی سی تی ای کا تیارہ کردہ اسکلس کریڈیٹ فریم ورک جاری کیا اور اس کی پہلی کاپی صدر کو پیش کی ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے پیام میں کہا کہ ’’اس عظیم مجاہد آزادی کو لاکھوں سلام جس نے اپنی پوری زندگی ملک و قوم کی تعمیر کے لئے وقف کردی تھی ۔ میں حضرت مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کے یوم ولادت پر سلام عقیدت پیش کرتا ہوں ۔‘‘

President attends National Education Day Celebrations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں