تلنگانہ - کے سی آر کی بھوک ہڑتال کے پانچ سال مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-30

تلنگانہ - کے سی آر کی بھوک ہڑتال کے پانچ سال مکمل

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے ٹی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ کی جانب سے کی گئی بھوک ہڑتال کے آج5سال مکمل ہوگئے ،29نومبر 2009کو انہوں نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی، تلنگانہ تحریک میں اس بھوک ہڑتال نے اہم رول ادا کیا تھا جس کے بعد اس کی وقت کی مرکزی حکومت نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا ، تاہم اس اعلان سے بعد ازاں منحرف ہوگئی تھی ۔ چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ عزت نفس کے نعرے کے ساتھ یہ بھوک ہڑتال شروع کی تھی جس پر متحدہ آندھر اپردیش ریاست میں پولیس نے انہیں گرفتار کرکے کھمم کی جیل بھیج دیا تھا جہاں انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھی ۔ ان کی گرفتاری پر ٹی آر ایس کے کارکنوں اور تلنگانہ کے حامیوں نے بڑے پیمانہ پر دھرنا دیا اور احتجاج کیا تھا ۔
بعد ازاں چندر شیکھر راؤ کو حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس( نمس) میں شریک کروایا تھا جہاں انہوں نے بھوک ہڑتال کو دیکھتے ہوئے9دسمبر2009کو اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ چدمبرم نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا اعلان کیا تھا ۔ اس اعلان کے بعد چندر شیکھر راؤ نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی تھی تاہم چند دن بعد ہی مرکز نے اپنے اس اعلان سے انحراف کردیا ۔ اس کے باوجود تلنگانہ تحریک جاری رہی اور2014کے ابتداء میں مرکزی حکومت نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دے دیا ۔ چندر شیکھر راؤ کی بھوک ہڑتال نے اس میں اہم رول ادا کیا۔

KCR Hunger Strike For Telangana Competed 5 Year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں