ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر مشیر الحق سڑک حادثہ میں زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-30

ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر مشیر الحق سڑک حادثہ میں زخمی

Ex-Jamia-vice-chancellor-Mushirul-Hasan
نئی دہلی
پی ٹی آئی
ممتاز ماہر تعلیم اور سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ مشیر الحسن آج دہلی سے میوات جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگئے اور ایک ہاسپٹل میں ان کے سر کی چوٹ کی وجہ سے آپریشن کیا گیا ۔67سالہ مشیر الحسن اس وقت آج دن کے11;30بجے حادثہ کا شکار ہوگئے جب وہ ایک کار میں دوسرے افراد کے ساتھ میوات جارہے تھے ۔ ان کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ ایک ڈمپرس کے ساتھ ان کی گاڑی کی آسامنے سامنے ٹکر ہوئی اور ان کے سر پر چوٹیں لگی ہیں انہیں اپولو ہاسپٹل ملے جایا گیا وہاں ان کی سرجری کی گئی ۔ اپولو ہاسہٹ؛ کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ نیوروسرجنس کی ایک ٹیم نے آپریشن کیا ۔ پروفیسر مشیر الحسن ایک ممتاز مورخ ہیں تقسیم ہند، فرقہ پرستی اور جنوبی ایشیاء میں اسلام کی تاریخ کے بارے میں کئی کتابیں لکھی ہیں ، وہ2004سے2009کے درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر رہے ۔

Ex-Jamia vice-chancellor Mushirul Hasan injured in accident

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں