جے للیتا کو 10 سال کے لئے الیکشن لڑنے کا نااہل قرار دیدیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

جے للیتا کو 10 سال کے لئے الیکشن لڑنے کا نااہل قرار دیدیا گیا

ریاست تاملناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ اور حکمراں جماعت انا ڈی ایم کے کی سربراہ جے للیتا کو 10سال کے لئے الیکشن لڑنے سے نا اہل قرار دیدیا گیا ہے ۔ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر پی دھن پال نے جمعرات کو باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کرکے جے للیتا کے خلاف سزا سنادی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ27ستمبر2014ء سے جے للیتا کا اسمبلی حلقہ سری رنگم خالی ہوگیا ہے جہاں الیکشن کمیشن انتخاب کراسکتا ہے ۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق جے للیتا کو 4سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ جس کے تحت انہیں4سال کے لئے نااہل قرا ر دیاگیا ہے ۔ باقی عوامی نمائندگان ایکٹ کے سیکشن8کے تحت مزید6سال کے لئے وہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گی اس طرح27ستمبر سے جے للیتا کو دونوں سزاؤں کے مطابق 10سال کے لئے الیکشن لڑنے سے محروم کردیا گیا ہے ۔ نو ٹیفکیشن کی ایک کاپی میڈیا کو بھی فراہم کردی گئی ہے اور اس کی اطلاع باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن کو بھی رونہ کی گئی ہے ۔

Jayalalithaa disqualified from contesting elections for 10 years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں