ہندوستان اور عرب لیگ کی جانب سے دہشت گردی کی مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

ہندوستان اور عرب لیگ کی جانب سے دہشت گردی کی مذمت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اور طاقتور عرب لیگ نے آج اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور انرجی سیکوریٹی میں تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت کی اور ساتھی ہی دونوں نے’’دہشت گردی کی تمام صورتوں‘‘ کی مذمت کی ۔ ہند۔ عرب تعاون فورم کی سینئیر افسران کی پہلی میٹنگ میں دونوں ہی فریقین نے بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع قرار داد کے لئے بات چیت پر زور دیا ۔ اس موقع پر ذو سطحی ، علاقائی اور عالمی سطح کے معاملات پر پچھلے دسمبر میں طے پائے تعاون معاہدے کی رو میں بات چیت ہوئی۔ ہندوستان کی انرجی سیکوریٹی کے لئے عرب لیگ کافی اہمیت رکھتا ہے۔پچھلے چند سالوں میں ہندوستان کی عرب لیگ کے کئی ممالک کے ساتھ تجارت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اس میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں ہندوستان اور عرب لیگ کے درمیان تاریخی اور تہذیبی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ سیاسی اور معاشی چیلنجس سے مل کر نپٹنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ توانائی ، ماحولیاتی تحفظ ، تجارت اور سرمایہ کاری ، فوڈ سیکوریٹی ، سائنس اور ٹکنالوجی اورانسانی وسائل کے فروغ میں دونوں فریقین اپنے تعاون کو مزید بڑھائیں گے ۔ ساتھ ہی دونوں فریقین نے فلسطین، اسرائیل قضیہ کے جامع ، منصفانہ اور حتمی حل پر بھی زور دیا۔

India, Arab League condemn terror in all its manifestations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں