حکومت کی غلط پالیسیوں کو منظر عام پر لانے سوشل میڈیا کانگریس کا ہتھیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-30

حکومت کی غلط پالیسیوں کو منظر عام پر لانے سوشل میڈیا کانگریس کا ہتھیار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور ناکامیوں کو منظر عام پر لانے کے لئے سوشیل میڈیا کو استعمال کرنا شرو ع کردیا ہے ۔ پارٹی نے آج’’یوٹرن سرکار‘‘ کے عنوان سے ٹویٹر پر اپنی مہم کا آغاز کردیا۔ سب سے پہلا چوہیش ٹیگ اس پر پوسٹ کیا گیا تھا وہ یہ تھا#BJPblackmony dhokaیہ پوسٹ کانگریس پارٹی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے صدر اجے مکین نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا۔ نیز اس میں یہ بھی لکھا تھا کہ چھ مہینے کے بعد والی یو ٹرن سرکار ۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں انہوں نے اپنے بلاگ کا لنک دیا ہے جس میں بی جے پی کی جانب سے سرحدی معاملات میں ناکامی کا تذکرہ کیا گیا ہے اور بی جے پی کو اس معاملہ میں عار دلایا گیا ۔ پارٹی نے اس موقع پر ایک کتابچہ کا اجراء بھی کیا ہے جس کا عنوان ہے’اندھیر نگری کے100ایام‘‘ جس میں وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران کئے گئے وعدے انہوں نے پورے نہیں کئے ۔ نیز مودی کو خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خوابوں کے سوداگر ہیں جو جھوٹے خواب فروخت کرتے ہیں۔ کانگریس پارٹی گزشتہ پانچ مہینوں سے بی جے پی کو کالا دھن معاملہ میں مسلسل نشانہ تنقید بنارہی ہے کیونکہ وہ کالا دھن کھاتہ داروں کے نام منظر عام پر لانے میں پس و پیش کا مظاہرہ کررہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں