آرٹیکل 370 پر مودی اور بی جے پی دیرینہ موقف سے منحرف - کانگریس ترجمان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-30

آرٹیکل 370 پر مودی اور بی جے پی دیرینہ موقف سے منحرف - کانگریس ترجمان

جموں
پی ٹی آئی
کانگریس نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر آرٹیکل370اپنی دیرینہ موقف کے برعکس ہوجانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور حکومت کو جموں و کشمیر کے عوام کے روبرو اس کی وضاحت کرنی چاہئے ۔ کل ہند کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے میڈیا سے کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی نے آرٹیکل370پر اپنے موقف سے360درجہ تم انحراف کر گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ67برسوں سے بی جے پی آرٹیکل370 کا بین بجاتی رہی ہے ۔ اس کے اعلیٰ قائدین سابق وزیرا اعظم اٹل بہاری اجپائی ، نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی اور دوسرے وقت وقت پر اس مسئلہ کو اٹھاتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ بی جے پی کی جانب سے حکومت قائم کرنے کے فوری بعد دفتر وزیرا عظم کے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اس مسئلہ کو اٹھایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں جتیندر پرساد نے اپنے بیان سے منحرف ہوتے ہوئے اس پر بات چیت کا ضرورت کو ظاہر کرہے ہیں ۔ سرجے والا نے مزید کہا کہ انہوں نے اس مباحث کے لئے کوئی معینہ وقت یا بحث کا کوئی معیار قائم نہیں کیا ہے، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی اس مسئلہ کو برفدان میں ڈالنے کی کوشش کی اور اس پر بی جے پی خاموش بیٹھ رہی ہے ۔ سرجے والا نے مبینہ طور پر کہا کہ مودی نے ابھی تک ریاست جموں و کشمیر میں تین انتخابی ریالیوں سے خطاب کیا ہے لیکن انہوں نے آرٹیکل370 پر یکسر چپ سادھ لی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ہم ملک کے عوام کے رو برو مودی اور بی جے پی سے اس مسئلہ پر ان کا موقف جاننا چاہتے ہیں ۔
انہوں ںے مبینہ طور پر کہا کہ بی جے پی علیحدگی پسندوں کے ساتھ ساز باز کرلی ہے ۔ سرجے والا نے کہا کہ عوام جواب طلب کررہے ہیں ۔ انہیں آگے آکر اپنے موقف کی وضاحت کرنی چاہئے ۔ کانگریس کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پرجس میں سیکوریٹی فورسس اور شہریوں کی جانیں چلی گئیں ، مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وے سر حد پر مقیم شہریوں کی سیکوریٹی کے لئے واضح پالیسی اختیار کرنا چاہئے ۔ سورجے والا نے کہا کہ دوسری پارٹیوں پر کنبہ پروری کا الزام لگانے والی بی جے پی کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے ۔ اس نے رکن پارلیمنٹ جوگل کشور شرما کے بھائی کو جموں و کشمیر کے نگروٹہ اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا ۔ سرجے والا نے روس اور پاکستان کے مابین پہلی بار ہونے والے دفاعی سمجھوتے کو مودی حکومت کی سفارتی اور اسٹراٹیجک ناکامی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کا راست اثر جموں و کشمیر پر پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے ۔ جب ہندوستان کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ دفاعی سمجھوتے پر دستخط کیا ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ20نومبر کو ہونے والے سمجھوتے میں روس نے پاکستان کو ہتھیار فروخت کرنے پر عائد پابندیوں کوواپس لے لیا ہے ۔ مسٹر سنگھ نے اسے مرکز کی بی جے پی پارٹی حکومت کی سفارتی اور اسٹراٹیجک ناکامی قرار دیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں