چین سارک میں اپنے موقف میں ترقی کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-26

چین سارک میں اپنے موقف میں ترقی کا خواہاں

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
چین، سارک میں اپنے موقف میں بہتری کی کوششوں میں مصروف ہے اور وہ جائزہ کار کے بجائے باقاعدہ رکنیت حاصل کرنے کا خواہاں ہے ۔ نیپال نے اس سلسلہ میں وضاحت کی کہ دیگر ارکان ممالک کے ساتھ بیجنگ کی رکنیت پر بات چیت ضروری ہے ۔، نیپالی وزیرا عظم سشیل کوئرالہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سارک میں شامل دیگر ممالک کے ساتھ اس موضوع پر تبادلہ خیال ضروری ہے ۔ صحافیوں نے ان سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی تھی کہ آیانیپال سارک میں چین کی مکمل رکنیت کی تائید کرے گا ۔ سارک میں ہندوستان کے رول سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان خط کا ایک اہم ملک ہے اور اسے اہم رول ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے ۔ دریں اثناء سارک اجلاس سے قبل چین نے واضح کیا کہ وہ جنوب ایشیائی بلاک کے ساتھ اپنی شراکت داری میں فروغ کا خواہاں ہے ۔سارک چوٹی اجلاس کل سے کھٹمنڈو میں شروع ہوگا۔
؂ چینی سرکاری میڈیا نے اس موضوع پر بحث کا آغاز کیا تھا بیجنگ کو8رکنی گروپ میں اپنے موقف کو ترقی دینے کی کوشش کرنی چاہئے ۔چینی وزارت خارجہ ترجمان ہوا چن اینگ نے بیجنگ میں ایک میڈیا بریفینگ کے دوران بتایا کہ ہم سارک کے رول کی قدر کرتے ہیں اور اس کے ساتھ شراکت داری میں فروغ کے خواہاں ہے تاکہ ہم وسیع تر رول ادا کرنے کے قابل ہوں اور خطہ میں ہمارارول تعمیری ہو ۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ ریمارک کیا تھا، صحافیوں نے میڈیا اطلاعات کے حوالے سے یہ سوال کیا تھا کہ سارک میں بیجنگ کے رول میں اضافہ ضروری ہے ؟ سارک میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، ہندوستان ، مالدیپ ، نیپال ، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں ۔ فی الحال آسٹریلیا ، چین ، یوروپی یونین، ایران، جاپان ، کوریا اور ماریشیس ، میانمار اور امریکہ کو سارک میں جائزہ کا ر کا موقف حاصل ہے ۔ ہیو نے بتایا کہ چین نے ہمیشہ سارک کے ساتھ، تعلقات میں بہتری کو اہمیت دی ہے اور جائزہ کار موقف حاصل ہونے کے بعد سے اس نے اب تک سارک اجلاس میں 14وفودروانہ کئے ہیں ن۔ نیپال میں کل سے سارک کا دو روزہ چوٹی اجلاس شروع ہوگا جس نے نائب وزیر خارجہ لیوژین من کی زیر قیادت ایک چینی وفد شریک ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں