چھتیس گڑھ نس بندی سانحہ کا ذمہ دار ڈاکٹر گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

چھتیس گڑھ نس بندی سانحہ کا ذمہ دار ڈاکٹر گرفتار

رائے پور
پی ٹی آئی
ضلع بلاسپور کے ایک موضع میں83ناکام نس بندی آپریشن جس کے نتیجہ میں بارہ خواتین فوت ہوگئیں ۔ کے سلسلہ میں گرفتار سرجن نے آج ضلع انتظامیہ پر اسے پھنسانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سربراہ کی گئی ناقص دواؤں کی وجہ سے یہ المیہ پیش آیا ہے ۔ لیپرا اسکوپک سرجن ڈاکٹر آر کے گپتا نے جنہیں پڑوسی ضلع بلودابازار میں کل رات دیر گئے ان کے ایک رشتہ دار کی قیامگاہ سے گرفتار کیا گیا ضلع انتظامیہ پر انہیں پھنسانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ محکمہ صحت کے عہدیداروں بشمول چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر، بلاک میڈیکل آفیسر اور بلاک ہیلتھ آفیسر کو بھی اس واقعہ کے لئے مساوی طور پر ذمہ دار ٹھہرایاجانا چاہئے ۔ انہوں نے بلاسپور کے پولیس اسٹیشن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ درد کش اور اینٹی بایوٹک دوائیں دینے کے بعد خواتین کی حالت خراب ہوئی ۔ خواتین نے ان دواؤں کے استعمال کے بعد قئے آنے کی بھی شکایت کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں