آرٹیکل 370 کی تنسیخ سے بڑے پیمانے پر بےچینی پیدا ہوگی - فاروق عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-17

آرٹیکل 370 کی تنسیخ سے بڑے پیمانے پر بےچینی پیدا ہوگی - فاروق عبداللہ

لندن
یو این آئی
فاروق عبداللہ خرابی صحت کے باعث اپنے وطن سے کافی دور ہیں، لیکن جموں و کشمیر کے تین مرتبہ بنے چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ ان کی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ بی جے پی کے آرٹئیکل370کی تنسیخ کا ناپاک منصوبہ ہے جس کے باعث بڑے پیمانہ پر بے چینی پیدا ہوگی۔ بر سر اقتدار نیشنل کانفرنس کے77سالہ صدر فاروق عبداللہ تقریباً چار دہوں میں پہلی مرتبہ ریاست میں انتخابی مہم چلانے سے قاصر ہیں ۔ وہ سر دست گردوں کے علاج کے لئے برطانیہ میں ہیں ۔ فاروق عبداللہ نے پی ٹی آئی کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ شائد آئندہ فروری سے قبل وطن واپس نہیں ہوسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری سب سے بڑی پریشانی کی وجہ بے جے پی کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی موقف کی تنسیخ کی کوششیں ہیں ۔ آرٹیکل370ہمیں خصوصی موقف عطا کرتا جس کا وعدہ مہاتما گاندھی اور حکومت ہند نے کیا تھا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کچھ بھی کرے گی۔ وہ حساس ریاست کو دو گروپوں میں تقسیم کرے گی جس طرح اس نے ملک کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا ہے۔ اپنے مقصد کے لئے یہ پارٹی کسی کے ساتھ بھی معاہدہ کرسکتی ہے ۔ آرٹیکل370کی تنسیخ کی کسی بھی کوشش کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ نوجوان ذہنوں میں بڑے پیمانے پر بے چینی پیدا ہوگئی ہے اور اس کے بعد ہم کبھی بھی امن قائم نہیں کرسکتے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں یہ نہیں جانتا کہ مودی آرٹیکل370پر آر ایس ایس کے موقف کے خلاف جاسکتے ہیں۔ ملک کے لئے یہ عظیم ترین دن ہوگا اگر مودی جموں و کشمیر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن کو سمجھیں گے ۔
علیحدگی پسند لیڈر سجاد لون سے رابطہ قائم کرنے کی بی جے پی کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کررہی ہے جو کشمیر کی آزادی کے حامی ہیں ۔ یہ لوگ وہی نہیں ہیں جنہوں نے ریاست کو جہنم بنادیا۔ فاروق عبداللہ نے ان انتخابات کو انتہائی اہم قرار دیا کیوں کہ یہ انتخابات ریاست کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے کہ آیا ریاست دستورِ ہند کے حدود میں خود مختار برقرار رہے گی یا پھر آرٹیکل770منسوخ کردیا جائے گا۔ میں تمام لوگوں سے اپنے اختلافات اور ماضی کی رنجشوں کو بھلاتے ہوئے کشمیری شناخت کو مٹانے والی قوتوں کے خلاف متحد ہ طور پر مقابلہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ انہوں نے علیحدگی پسند حریت کانفرنس سے انتخابات کا بائیکات نہ کرنے کی اپیل کی، کیونکہ بائیکاٹ کی اپیل سے صورت حال میں تبدیلی میں کوئی مدد نہیں ملے گی ، بلکہ ریاست کے خصوصی موقف کی تنسیخ چاہنے والے لوگوں کو مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا جموں ، کشمیر ، لداخ ایک ریاست ہیں اور انہیں ریاست کی ترقی کے لئے متحد ہونا ہوگا ۔، فاروق عبداللہ نے ہندو برادران سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کے نعرے ہندو، مسلم ، سکھ اتحاد کو فراموش نہ کریں ۔

Abrogation of Article 370 will lead to massive unrest: Farooq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں