ریاستیں اور شہر ایک ہو جائیں تو ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدات کامیاب ہوں گے - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-17

ریاستیں اور شہر ایک ہو جائیں تو ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدات کامیاب ہوں گے - مودی

برسبین
پی ٹی آئی
اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہ ہند۔ آسٹریلیا اپنے خصوصی تعلق کو ایک دوسرے کے ساتھ عام کررہے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدات مکمل طور پر اسی وقت مفید اور کامیا ب ہوں گے جب ملک کی ریاستیں اور شہر اس بین الاقوامی تعلق میں اپنے آپ کو مشغول کردیں ۔ آسٹریلیا کے اپنے دورہ کے دوران مودی نے کہا کہ ہند۔ آسٹریلیا تعلقات کے سلسلہ میں کوئینز لینڈ ، وسائل اور تحقیق کے میدانوں میں ہندوستان کو اپنے تعاون کو پیش کرنے میں ہمیشہ ہی سے پیش پیش رہا ہے ۔ مودی نے کہا کہ’’ہم ریاستوں اور شہروں کے درمیان ہونے والے ان گہرے تعلقات کا گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں ۔ میں بھی اس بات کا شدید خواہشمند ہوں کہ ہندوستانی ریاستوں کو ان عالمی معاہدات کے ساتھ جوڑدوں ۔ آسٹریلیا کی کوئیز لینڈ ریاست کے وزیر اعظم کیمبل نیومین کی جانب سے مودی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کے موقع پر مودی نے یہ بات کہی ۔ مودی نے کہا کہ برسبین ، ترقی یافتہ ٹکنالوجی کے مرکز کے طور پر نمایاں ہوا ہے ۔ اور حیدرآباد کو سائبرآباد کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ یہ ایک فطری بات ہے کہ دونوں شہر کا گویا آپسی بہنوں جیسا رشتہ ہے ۔ ممالک کے درمیان ہونے والے تعلقات کی مکمل کامیابی اسی صورت میں ممکن ہے جب ان کی ریاستیں اور شہر ایک ہوجائیں ۔‘‘ تکنالوجی اور تحقیق میں وسائل فراہمی میں کوئنیز لینڈ اور ہندوستان کے درمیان شراکت داری کی بھی مودی نے خوب ستائش کی ۔ مودی نے کہا کہ متعدد کوئنیز لینڈ وفود کی اس سال ہندوستان آمد ہونے والی ہے۔ اس بات کو ہندوستانی سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم سنگ میل تصور کیاجائے گا۔
آپ نے ہندوستان میں تعلیم اور صلاحیتوں کے فروغ میں بہت اہم کردار نبھایا ہے ۔ کوئنیز لینڈ کے تحقیقی یونیورسٹیز ، ہندوستان کے ساتھ مل کر کر تعاون کررہے ہیں۔ ‘‘نیز مودی نے کہا کہ’’مضبوط شراکت داری کے سہرا وزیر اعظم کیمبل نیومین اور لارڈمیور کے سر جاتا ہے ۔ آپ کی ہندوستان کے تئیں یہ مستحکم شراکت داری بہت ہی نتیجہ خیز ہوگی اور اس کے ذریعہ ہماری عوام اورکاروبار میں قربت پیدا ہوگی ۔ یہ ایک انتہائی پر مسرت موقع ہے کہ جس کے ذریعہ تبدیلی کی مثبت توقعات اور خواہشات کو پورا کیاجائے گا۔ جس کی مدد سے ہماری نوجوان نسل کے اندر آگے بڑھنے میں ایک اعتماد پیدا ہوگا ۔ ہندوستان اور کوئنیز لینڈ میں تحقیقی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ہونے والی مشترکہ تحقیق سے خشکی کا شکار علاقوں میں کسانوں کو مدد ملے گی ۔ اور ہندوستان میں غذائی سیکوریٹی میں تعاون کاذریعہ ہوگا ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہندوستانی تارکین کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ افراد دونوں ممالک کے درمیان باہمی دوستی اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں۔ نیز مودی نے جی۔20کانفرنس کی میزبانی کرنے پر برسبین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس ہفتہ آپ نے دکھادیا کہ آپ کی یہ ریاست کتنی عظیم ہے اور آپ کتنے عظیم میزبان ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں