مائکروسافٹ کا ونڈوز-10 پیش کرنے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-02

مائکروسافٹ کا ونڈوز-10 پیش کرنے کا اعلان

سان فرانسسکو
رائٹر
اطلاعاتی ٹکنالوجی کے شعبہ کی اہم کمپنی مائیکرو سافٹ نے صارفین کو اپنے غیر مقبول آپریٹنگ سسٹم ‘او ایس ونڈو8‘ سے نجات دلاتے ہوئے ونڈوز10پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹ کے سربراہ ٹیری مایرسن نے آج یہاں منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ کمپنی کی طرف سے پیش کئے گئے او ایس میں ونڈوز10اب تکا سب سے اعلیٰ آپریٹنگ سسٹم ثابت ہوگا ۔ تکنیکی تحقیق خدمات فراہم کرنے والی کمپنی فاریسٹر کے مطابق صرف20فیصد کمپنیوں نے ہی ونڈوز8کو اپنایا ہے ۔ مایر سن کے مطابق تھری شولڈ منصوبے کے نام سے تیار ونڈوز10مپنی کے بہتر فیچر والے آپریٹنگ نظام کی نمائندگی کرے گا۔ اس میں موبائل فون کی طرح سارے اپلیکیشن اکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اسے کمپیوٹر کے ساتھ ہی موبائل فون ٹیبلیٹ اور دیگر گزٹ میں بھی استعمال کیاجاسکے گا ۔ ایپل کے آئی فون اور آئی پیڈ اور گوگل کے اینڈ رائڈ سے ملنے والی سخت ٹکر کے درمیان مائکرو سافٹ کو ونڈوز10کے ذریعہ زبردست کامیابی ملنے اور مارکیٹ شیئر بڑھنے کی امید ہے ۔ اینڈ رائڈ آپریٹنگ سسٹم کے بڑھتے استعمال نے مائکرو سافٹ کے ونڈوز کو حاشیہ پردھکیل دیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ پوری دنیا میں تقریباً ڈیڑھ ارب افراد کی طرف سے کمپیوٹرمیں مائکرو سافٹ کے ونڈوز کا استعمال کیاجاتا ہے ۔ کمپنی کو ونڈوز 8کے مقبول نہ ہونے سے ہونے والے نقصان کی تلافی ونڈوز10سے ہونے کی امید ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں