اقوام متحدہ میں آج گاندھی جینتی تقریب منائی جائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-02

اقوام متحدہ میں آج گاندھی جینتی تقریب منائی جائے گی

اقوام متحدہ
یو این آئی
اقوام متحدہ میں کل2اکتوبر کو گاندھی جینتی تقریب منائی جائے گی ۔ ہندوستانی وزیر خارجی امور سشما سوراج اور69ویں جنرل اسمبلی سیشن کے صدر سام کوٹیسا اس موقع پر موجود رہیں گے ۔ اس تقریب کا اہتمام عالمی ادارہ کے مستقل مشن برائے ہند( پی ایم آئی) کی جانب سے کیا جائے گا۔ یہ تقریب کل صبح ٹرسٹی شپ کونسل کانفرنس بلڈنگ میں منعقد ہوگی ۔2اکتوبر کو گاندھی کا یوم پیدائش ہوتا ہے جب کہ اس دن عالمی یوم عد م تشدد کے طور پر منایاجاتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل جان الیاسن اس موقع پر خطاب کریں گے جب کہ بین الاقوامی طلبہ گاندھی سے متعلق گیت گائیں گے۔ جنرل اسمبلی میں جون2007میں ایک قرار داد کو61/271سے منظور کرنے کے بعد اس دن کو یہاں ہر سال منایاجاتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں