کابل میں فوجی بس پر طالبان کا حملہ 3 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-03

کابل میں فوجی بس پر طالبان کا حملہ 3 ہلاک

کابل
رائٹر
کابل میں آج طالبان خود کش بمبار نے ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور10زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ نے یہ بات بتائی ۔ نئے افغان صدر کے پیر کو حلف لینے کے بعد سے دارالحکومت میں یہ چوتھائی پروفائل حملہ ہے ۔ عسکریت پسند اسلام پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور اس کے لیڈر ملا محمد عمر نے افغانیوں سے اپیل کی کہ افغانستان میں اسلامی حکمرانی کے قیام کے لئے جہاد چھیڑدیں۔ انہوں نے انتخابات کو’’شہرت کا ہتھکنڈہ‘‘ قرار دیا ۔ اب تو آپ جان گئے ہوں گے کہ امریکیوں کی جانب سے آپ پر کس قسم کے نااہل لوگوں کو مسلط کردیا گیا ہے جو بیرونی افراد اور ان کے مفادات کے وفادار ہیں ۔ طالبان کے قائد نے عیدالاضحیٰ سے قبل اپنے پیغام میں یہ بات کہی ۔ پیر کے روز بین الاقوامی طیرانگاہ پر حملے میں7افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ جب کہ شہر کے مشرقی اور مغربی حصے میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تمام حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی اور نئی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جنگ کرنے کا عہد کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں