ہند امریکہ اسٹراٹیجک پارٹنر شپ اور باہمی سیکوریٹی تعاون پر بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-03

ہند امریکہ اسٹراٹیجک پارٹنر شپ اور باہمی سیکوریٹی تعاون پر بات چیت

واشنگٹن
پی ٹی آئی
قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل سے ملاقات کی اور اسٹراٹیجک ہند۔ امریکہ پارٹنر شپ اور باہمی سیکوریٹی تعاون کے مستقبل کے شعبوں کے بشمول کئی مسائل پر بات چیت کی ۔اپنے مذاکرات میں انہوں نے ہند۔ امریکہ مشترکہ سیکوریٹی مفادات پر زور دیا۔ انہوں نے اسٹراٹیجک پارٹنر شپ اور سیکوریٹی تعاون کے مستقبل کے شعبوں میں اشتراک کا عہد کیا۔ پنٹگان پریس سکریٹری رئیر ایڈ میرل جان کیری نے کل دونوں قائدین کی ملاقات کے بعد یہ بات کہی ۔ ہیگل اور دوول نے افغانستان میں حالیہ تبدیلیوں اور علاقہ میں سلامتی اور ترقی پر تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ امریکی وزیر دفاع ہیگل نے اس بات سے واقف کرایا کہ وزیر اعظم کا دورہ ایک بڑی کامیابی ہے اور اس دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون کے لئے بنیاد رکھی گئی ہے ۔ دوول جو گزشتہ ہفتہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ امریکہ پہنچے تھے ، اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ قائدین سے ملاقات کی ۔ اپنے منگل کے مذاکرات میں مودی اور امریکی صدر بارک اوباما نے دہشت گردی کے تمام محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے اور القاعدہ لشکر طیبہ، جیش محمد، حقانی نیٹ ورک اور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک کے حوالے سے ڈی کمپنی کی تمام مالیاتی اور دیگر مدد کو درہم برہم کرنے مشترکہ اور مربوط کوششوں کا عہد کیا تھا جو سمجھاجاتا ہے کہ سرپرستی کے تحت پاکستان میں مقیم ہے۔ دوول نے سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری سے آج ملاقات کی اور توقع ہے کہ وہ اوباما انتظامیہ میں اپنی ہم منصب سوزن رائس اور امریکی انٹلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ خطرناک اسلامی ریاست عسکریت پسند گروپ کی شکل میں مغربی ایشیا میں ابھرتے ہوئے خطرات اور ہندوستان کے بشمول جنوبی ایشیا میں اس کے اثرات جیسے موضوعات پر بات چیت کریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں