پاکستان میں بم دھماکہ - 7 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-03

پاکستان میں بم دھماکہ - 7 افراد ہلاک

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی علاقہ میں ایک مسافر برادر ویان بم دھماکہ کا شکار ہوگیا ۔ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ کے نتیجہ میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے قریب کو ہاٹ روڈ پر بائیز یدبس اسٹاپ پر دھماکہ کا یہ واقعہ پیش آیا تاہم پشاور پولیس فورس طور پر بم دھماکہ کی نوعیت بتانے سے قاصر رہی ایک ہاسپٹل میں زیر تربیت ڈاکٹر امجد خان نے بتایا کہ7افراد ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوئے ۔ پرائیوٹ ٹیلی ویژن چینلوں نے اس دھماکہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مقام دھماکہ کی تصویروں کی بھی نمائش کی جن میں گاڑی مکمل طور پر تباہ دیکھی گئی ۔ کسی فرد یا تنظیم نے ہنوز اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں