ہند۔ چین بات چیت کا آغاز - ہندوستانی وفد دراندازی کے مسئلہ کو اٹھائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-17

ہند۔ چین بات چیت کا آغاز - ہندوستانی وفد دراندازی کے مسئلہ کو اٹھائے گا

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان اور چین کے سینئر عہدیداروں نے آج سرحدی تنازعہ کی یکسوئی کے لئے بات چیت کا آغاز کیا تاکہ چمور جیسے واقعات کا تدارک ہو جس میں دونوں ممالک کی فوجوں کو ایک دوسرے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بات چیت کا مقصد خلاء کو پرکرنا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عہدیدار ایسے مختلف اقدامات پر بات کررہے ہیں جو4000کلو میٹر طویل احاطہ میں فوجوں کے داخل ہونے کے مسئلہ کو روکنے میں معاون ہو ۔ ہند۔ چین سرحد امور کی مشاورت و تال میل کے لئے کارکرد طریقہ کار کے فریم ورک کے تحت بات چیت کو مشاورت و تال میل کے لئے کارکرد طریقہ کار کے فریم ورک کے تحت بات چیت منعقد کی گئی ۔ ہندوستان کی جانب سے بات چیت کی قیادت جوائنٹ سکریٹری( ایسٹ ایشیاء) وزارت امور خارجہ نے کی۔ وزارت امور خارجہ ، دفاع اور داخلہ کے نمائندوں اور ہندوستانی فوج اور انڈوتبت بارڈر پولیس کے نمائندے بھی ہندوستانی وفد کا حصہ تھے۔ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ملاقات ایسے وقت پر ہورہی ہے جب کہ ہندوستان کی جانب سے تیوان سے وجے نگر ہائی وے کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ۔ جس سے بیجنگ کو ناگوار گزرا ۔ امکان ہے کہ چین اجلاس میں اس بات کااٹھا ئے گا ۔ ہندوستان کی جانب سے چین کے روڈ انفراسٹرکچر پر اعتراض کیاجائے گا جو ہندوستان کے حدود میں داخل ہورہی ہے ۔ ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ چین نے چپ چانگ ، سری جاپ اور چٹی جنلا، لداخ اور روڈ انفراسٹرکچر تعمیر کیا ۔ چین نے لائن آف کنٹرول سے50میٹر تا4کلو میٹر سرحد پار کرتے ہوئے عالمی حصار کو پار کرنے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ چوتھا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا تھا ۔ تیسرا اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا ۔ ہند۔ چین سرحد پر خصوصاً چومر اور ڈیموک میں ہوئی حالیہ تبدیلیوں کو امکان ہے کہ اجلاس میں زیر بحث لایاجائے گا ۔ چومر اور ڈیموک میں لداخ کے علاقہ میں دونوں طرف فوجیں زائد از20دن تک ایک دوسرے کے روبرو رہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں