پی ٹی آئی، یو این آئی
ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ اسرو نے آندھر اپردیش کے ضلع نیلور میں واقع سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی۔26سٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے ۔ خلا میں مصنوعی سیارہ کو بھیجنے کا اصل مقصد ہمارے ملک کے نیوی گیشن سسٹم کو امریکہ کے گلوبل پوزیشن سسٹم کے مقابلہ کھڑا کرنا ہے۔ اس اہم کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں نے مسرت کا اظاہر کیا ۔ 140کروڑ روپے لاگت سے یہ سٹیلائٹ مکمل طور پر دیسی ٹکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کو خلا میں بھیجنے کے چند منٹوں بعد ہی مشن کو کامیاب قرار دیا گیااور ستیش دھون خلائی مرکز کے مشن کنٹرول روم میں سینکڑوں سائنسدانوں نے مسرت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اسروکے صدر نشین کے رادھا کرشنا نے اعلان کیا کہ ہندوستانی ریجنل نیوی گیشن سٹلائٹ سسٹم کا تیسرا نیوی گیشنل سٹلائٹکامیاب رہا ۔ گزشتہ چار دنوں سے ایک ہزار سائنسدانوں کی ٹیم24گھنٹے اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے کام کررہی تھی ۔ انہوں نے تمام کو مبارکباد دی۔ رادھا کرشنا نے اعلان کیا کہ بیشتر دیگر لانچس آئندہ چند مہینوں میں خلا میں بھیجے جائیں گے جس میں اگلا سٹلائٹ آئی آر این ایس ایس ہوگا ۔ اس موقع پر مشن ڈائرکٹر کے کرشنن نے بھی مسرت کا اظہار کیا اور تمام سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔ اس مشن کے ذریعہ آفات سماوی انتظامی سیل فون اپلی کیشن میاپنگ کے لئے معلومات حاصل کی جائیں گی ۔ یہ سٹلائٹ دیگر ضروریات سے متعلق بھی اہم معلومات حاصل کرے گا۔
ISRO Successfully Launches India's Third Navigation Satellite
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں