لیبر اصلاحات کی متعدد اسکیمات کا اعلان - وزیر اعظم کا اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-17

لیبر اصلاحات کی متعدد اسکیمات کا اعلان - وزیر اعظم کا اقدام

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لیبر اصلاحات کے لئے متعدد اسکیمات کا اعلان کیا اور محنت کشوں کی حمایت کرتے ہوئے متعلقہ مسائل پر صنعت کاروں کے پس منظر میں نہیں بلکہ محنت کشوں کے تناثر میں نظر ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مذکورہ اسکیمات میں جو’’ دین دیال اپادھیائے شرمیواجئیتے‘‘ کے تحت مدون کی گئی ہیں، ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ سبسکرائبرس کے لئے ایک یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کی سہولت بھی شامل ہے ۔ اس طرح ایک نیا لیبر معائنہ سسٹم وجود میں آنے سے’’انسپکٹر راج‘‘ کا خاتمہ یقینی معلوم ہوتا ہے ۔ یو اے این کے تحت اس امر کو یقینی بنایاجائے گا کہ ملازمین کو اگر وہ دوسری ملازمت اختیار کرلیں تو پراویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹ کی منتقلی کے لئے انہیں درخواست دینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔ لیبر معائنوں میں شفافیت کو یقینی بنانے آج ایک یونیفائیڈ ویب پورٹل بھی لانچ کی اگیا ۔ اس طرح پراویڈنٹ فنڈ کے سبسکرائبرس کو اپنے ان فنڈ س تک، آن لائن رسائی کا موقع ملے گا اور شکایات کے ازالہ کا ایک موثر نظام فراہم ہوگا ۔ نئی معائنہ( انسپکشن) کے تحت انسپکٹروں کے اختیارات تمیزی ختم کردئیے گئے ہیں ۔ اس طرح گویا انسپکٹر راج ختم ہوگیا ہے ۔ اب ہر لیبر انسپکٹر کو اندرون3یوم اپنی رپورٹ آن لائن پیش کرنا ہوگا ۔ اس طرح اس کارروائی کو شفاف بنایا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے محنت کشوں کے مسائل کو سمجھنے کی پرزور وکالت کی تاکہ ان مسائل کو سمجھا جاسکے اور ہمدردی کے ساتھ انہیں حل کیاجاسکے ۔ مودی نے کہا کہ ایسے ہمدردانہ رویہ سے شرام یوگی (لیبر) ایک’’راشٹرا یوگی‘‘ بن جائے گا اور اس لئے ایک’’راشٹر نرماتا(قومی معمار) بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی میں شرمیو جیئتے کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی کہ فقرہ’’ ستیہ میو جئیتے‘‘ (سچائی کی فتح) کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرمیو وجئیتے پہل’’میک ان انڈیا‘‘ کا ایک اہم عنصر ہے جس سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی ۔ آنے والے برسوں میں دنیا بھر میں ہنر مند لیبرس کی ضرورت سے نمٹنے کے معاملہ میں ہندوستان کو ایک موقع ملے گا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر فکر مندی کا اظہار کیا کہ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن(ای پی ایف او) میں27ہزار کروڑ روپے یوں ہی پڑے ہوئے ہیں ۔ یہ رقم غریب محنت کشوں کی ہے اور یونیورسل اکاؤنٹ نمبر کے ذریعہ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ کو فراہم کردہ سہولت سے یہ رقم’’ متعلقہ استفادہ کنندہ تک پہنچ پائے گی اور اس رقم کے لاکر میں پڑے رہنے کا سلسلہ ختم ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو اپنے شہریوں پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔ اس سلسلہ میں دستاویزات کی از خود تصدیق کی اجازت دے کر ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے ۔ شرمیو جئیتے پروگرام کے حصہ کے طور پر آج مختلف اسکیمات شروع کی گئی ہیں ۔ مودی نے محنت کشوں اور آجرین دونوں کے مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے وزارت لیبر و روزگار کی جانب سے متعدد اسکیمات بہ یک وقت شرو ع کرنے کی اس وزارت کی کوششوں کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شرام سویدھا پورٹل نے ایک سنگل آن لائن فارم کے ذریعہ16لیبر قوانین کی تعمیل کو آسان بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ ٹریننگ کے قومی برانڈ ایمبسڈرس مقرر کرنے کی پہل سے ’آئی ٹی آئی طلباء میں اعتماد اور فخر کا احساس پیدا ہوگا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے منتخب برانڈ ایمبسڈرس کو اعزازت بھی دئیے ۔ وگیان بھون کانفرنس کامپلکس میں منعقدہ پروگرام میں مرکزی وزرا نریندر سنگھ تومار ، کلراج مشرا ، اننت گیتے، ڈاکٹر ہرش وردھن اور منسٹر آف اسٹیٹ برائے لیبر وشنودیوسائی نے بھی شرکت کی ۔ آئی اے این ایس کے بموجب مودی نے تالیوں کی گونج میں کہا کہ’’ ورک کلچر کو کیسے تبدیل کیاجائے ۔ مذکورہ کوششیں اس کی ایک عظیم مثال ہیں ۔’’ای۔ حکمرانی‘‘ آسان حکمرانی ہے ۔ یہ اقل ترین حکومت اور اعظم ترین حکمرانی ہے ۔‘‘مودی نے آج منعقدہ تقریب کے موقع پر قومی برانڈ ایمبسڈرس پر ایک کتابچہ اور ایک سوینیر کی رسم اجرا انجام دی۔

PM Modi Launches Major Labour Reform Schemes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں