بارک اوباما کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات پر مسرت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-03

بارک اوباما کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات پر مسرت

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما ، وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات سے انتہائی خوش ہوئے اور وہ کئی عنوانات پر بات چیت کے موقع کی قدر کرتے ہیں جس سے دنیا کی2بڑی جمہوریتوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی گہرائی کی عکاسی ہوتی ہے۔ وہائٹ ہاؤس نے یہ بات کہی۔ اوباما اس بات سے انتہائی خوش ہوئے ہیں کہ انہیں مودی کے ساتھ مارٹن لوتھر کنگ جونیر کی یادگار کا دورہ کرنے کا موقع ملا ۔ اس سے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان مضبوط رشتے کی گہرائی کی عکاسی ہوتی ہے ۔ دونوں قائدین یکجا ہونے کے اہل رہے اور کئی عنوانات پر وسیع تر مذاکرات منعقد کئے۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک عنوان دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ایک اہم شعبہ کی نمائندگی کرتا ہے اور مزید کہا کہ اوباما یقینی طور پر اس موقع کی قدر کرتے ہیں کہ انہوں نے مودی کے ساتھ شخصی طور پر دورہ کیا تھا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں افراد نے شخصی طور پر ملاقات کی ہے انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اوباما، وزیر اعظم مودی کے ساتھ مارٹن لوتھر کنگ جونیر یادگار کے دورہ سے لطف اندوز ہوئے ہیں اور مجھے اعتماد ہے کہ ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ان شعبوں میں پیش قدمی ہوگی۔ ارنسٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدے ہوئے جس سے وسیع تر شعبوں کی نشاندہی ہوتی ہے جہاں امریکہ اور ہندوستان ایک طاقتور تعاون پر مبنی شراکت کے حامل ہیں ۔ صدر یقینی طور پر ہمارے2ملکوں کے درمیان رشتہ کے اس پہلو کی قدرکرتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہندوستانی عوام نے چند اہم تصاویر دیکھی ہوں گی ۔ انہوں نے امریکی صدر اور وزیر اعظم ہند کو اوول آفس میں دوبدو بیٹھے ہوئے اور ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات اور ترجیحات پر بات چیت کرتے ہوئے دیکھا ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں