بجلی کی پیداوار میں مغربی بنگال دوسرے نمبر پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

بجلی کی پیداوار میں مغربی بنگال دوسرے نمبر پر

کولکاتا
ایس این بی
بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے شعبہ میں بنگال بہت اچھے طریقے سے کام کررہا ہے۔ آئی پی پی اے آئی کی رپورٹ کے مطابق بنگال سب سے زیادہ بجلی کی فراہمی میں بنگال میں دوسرے مقام پر ہے ۔ اس کے علاوہ ، پرولیا پمپ اسٹوریج پروجیکٹ( پی پی ایس پی) کو بھی سب سے زیادہ انوویٹو آپریشن کے لئے کیا گیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق ریاستی حکومت نے یہاں بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی سپلائی کرنے کاہدف رکھا ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو جائز شرح پر بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے ۔
اس کے علاوہ جس طرح سے یہاں بجلی کی مانگ بڑھ رہی ہے اسی طرح یہاں بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ کرنے کے لئے مسلسل نئے سرمایہ کاری کو فروغ دیاجارہا ہے ۔ بجلی کی پیداوار کرنے والی کمپنی سی ای ایس سی اگلے 10ماہ کے اندر یہاں اور660میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کرے گی ، جب کہ این ٹی پی سی نے کٹوا میں1320میگا واٹ بجلی پید اکرنے کے لوئے یونٹ لگانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں ریاست کے بجلی کے وزیر منیش گپتا نے کہا کہ سال2015تک بنگال کے تمام گاؤں تک بجلی پہنچادی جائے گی۔ اگرچہ بنگال میں حکومت نے1985سے دیہی بجلی منصوبہ شروع کیا تھا ، لیکن2011ء تک محض30فیصد گاؤں میں ہی بجلی پہنچ پائی تھی ۔ سال2011میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد یہاں اب تک70فیصد گاؤں میں بجلی پہنچ چکی ہے، باقی علاقوں میں سال2015تک بجلی پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں