سری لنکا کسی ملک کی قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہیں کرے گا - بحریہ سربراہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

سری لنکا کسی ملک کی قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہیں کرے گا - بحریہ سربراہ

نئی دہلی
یو این آئی
سری لنکا کی بحریہ کے سربراہ ایڈ میرل جینتھا پر یرا نے آج اس یقین دہانی کا اظہار کیا کہ ان کا ملک ہندوستان کی قومی سلامتی سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ایڈ میرل پریرا 5روزہ دورہ ہند پر یہاں نئی دہلی میں موجود ہیں ۔ انہوں نے ساؤتھ بلاک میں ان کے اعزاز میں دئیے گئے گارڈ آف آنرکا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی ۔ وہ یہاں جزیرہ مملکت میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی پر ہندوستان کے اس خدشہ کو کم کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ ایڈ میرل جینتھا پریرا نے واضح کردیا کہ ان کا ملک نہ صرف ہندستان بلکہ کسی اور ملک کی قومی سلامتی سے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ انہوں نے یہ کھلے طور پر یہ واضح کرتے ہوئے یقین دہانی کراتے ہوئے یہ بات مسترد کردی کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان فوجی دوری کے دوران کولمبو کی ایک بندرگاہ پر چین کی نیو کلیر پاور سے چلنے والے ایک آبدوز یہاں پر لنگر انداز ہوئی تھی ۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ وہ کوئی نیو کلیر آبدوز تھی بلکہ وہ ایک روایتی آبدوز تھی ۔ تاہم ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ25ستمبر کو چینی آبدوز چینگ زن2-سری لنکا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئی تھی ۔ سری لنکا بحریہ کے سربراہ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہیں ۔
ہم ہندوستان کے قومی سلامتی کے معاملات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ہندستان کی صیانت ہماری صیانت ہے ، چین اور روس کے علاوہ ہم ہمارے تمام پڑوسیوں سے بہتر تعلقات رکھتے ہیںَ ناوابستہ ممالک سے ہمارا تعلق ہے ۔ گزشتہ ہفتہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دو جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی سری لنکا آمد کی اہمیت کو گھٹاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان جہازوں اور آبدوزکی معمول کے مطابق خیر سگالی آمد تھی۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ آپ کی اطلاع کے مطابق میں کہہ رہا ہوں کہ یہ سری لنکا میں چین کی کسی بھی طرح کی فوجی موجودگی نہیں ہے ۔ ہند۔ سری لنکا فوجی تعلقات میں کشیدگی کے دوران چین کے دو جنگی جہاز7ستمبر سے دو ہفتوں تک قیام کیا تھا۔ اور چین کی چینگ زینگ 2-آبدوز15ستمبرکو کولمبو انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمنل پر لنگر انداز ہوئی تھی ۔ جب سری لنکا کے وزیر دفاع گوٹا بھیا راجہ پکاش گزشتہ ہفتہ نئی دہلی آئے تھے ہندوستان نے چینی جنگی جہازوں کی موجودگی پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر سخت اعتراض کیا تھا۔

Will never compromise on national security of India, Sri Lanka's Chief of Naval Staff Vice Admiral Jayantha Perera

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں