جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما پروفیسر غلام اعظم سپرد خاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-27

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما پروفیسر غلام اعظم سپرد خاک

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
پروفیسر غلام اعظم کو مخالفین کے احتجاج کے دوران آج ڈھاکہ میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی جس میں جماعت کے کارکنان ، عقیدت مندوں اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔ ان کی نماز جنازہ بڑے بیٹے امان اعظمی نے پڑھائی ۔ سیکوریٹی خطرات کے باعث92سالہ پروفیسر اعظم کی تدفین میں مسلم ممالک کے سفیر شریک نہ ہوسکے۔ مسجد کے طرف میں ریاپڈ ایکشن فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد تعینات تھی ۔ تاہم اس موقع پر مخالفین نے بنگلہ دیش میں ان کی تدفین کے خلاف شدید احتجاج کیا ، ان کا مطالبہ تھا کہ پروفیسر غلام اعظم کو پاکستان میں سپرد خاک کیاجائے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر کو17ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کی پاداش میں90سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔ انہوں نے اپنی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کر رکھی تھی ، جس کی سماعت دو دسمبر کو طے تھی ۔ پروفیسر غلام اعظم معروف مذہبی اسکالر اور 1952میں بنگالی زبان کی تحریک کے اہم بانی تھے اور جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کے جانشینوں میں سے تھے ،۔ پروفسیر غلام اعظم کے جلوس جنازہ کے موقع پر مخالفین نے احتجاجی ریالیاں نکالیں ۔ مظاہرین نے جماعت اسلامی کے قائد کے جنازہ کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ نماز جناہ کے لئے مولانا غلام اعظم کے جنازہ کو مسجد میں لانے سے قبل مسجد بیت المکرم کے قریب5دستی بم دھماکے کئے گئے۔ ترقی پسند اسلامی جماعتوں کے ایک اتحاد بنگلہ دیش سومی لیٹو، اسلامی جوٹ کے سربراہ ضیاء الحسن نے کہا کہ ایک جنگی مجرم کا جنازہ قومی مسجد میں ادا نہیں کیاجاسکتا ۔

Professor Ghulam Azam buried at family graveyard

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں