پاکستانی یونیورسٹی میں اسرائیل کے ثقافتی اسٹال کے خلاف احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-27

پاکستانی یونیورسٹی میں اسرائیل کے ثقافتی اسٹال کے خلاف احتجاج

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی ایک یونیورسٹی میں اقوام متحدہ کی جانب سے ایک مباحثہ مقابلہ کے تحت ایک اسرائیلی ثقافتی اسٹال کے قیام سے عوام میں برہمی کی تیز لہر چل پڑی اور احتجاج میں شدت کے پیش نظر اسٹال کو فوراً بند کرنا پڑا ۔ بوتھ کے منتظمین نے صیہونی مملکت کو سر زمین امن و خوشحالی قرار دیا ہے جس پر مذہبی اور سیاسی قائدین برہم ہوئے۔ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اقوام متحدہ ڈبیٹ کانٹسیٹ کے تحت اسٹال کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں اسرائیلی ثقافت کے نمونوں اور دیگر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ دی نیوز انٹر نیشنل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل پر چموں کی نمائش سے فلسطینیوں کے احساسات کو ٹھیس پہنچی اور ان کے حب الوطنی جذبات مجروح ہوئے ۔ سیاسی وہ مذہبی حلقوں میں برہمی اور احتجاج کی لہر چل پڑی ۔ بعض غیر ملکی طالبات نے اسٹال کا اہتمام کیا تھا جہاں صہیونی مملکت کو امن کا پرچم بردار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ثقافتی اسٹال میں اسرائیلی پرچم کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم کا پورٹریٹ بھی نمائش کے لئے رکھا گیا تھا۔

Pakistani students in hot water over pro-Israel stall

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں