پاکستان کا پولیو پروگرام انتہائی ناکام - عالمی ادارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-27

پاکستان کا پولیو پروگرام انتہائی ناکام - عالمی ادارہ

اسلام آباد
یو این آئی
ایک عالمی ادارہ گلوبل پولیو ایریڈ یکیشن انشیٹیو کے انڈیپنڈنٹ مانٹیرنگ بورڈ(آئی ایم بی) نیا س مرض سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو انتہائی ناکام قرار دے دیا اور پاکستان سے دنیا بھر میں پولیو وائرس پھیلنے کے سنگین خدشات کی تصدیق کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ ملک کا انسداد پولیو پروگرام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) کے حوالے کردیاجائے ۔ خیال رہے کہ عالمی خیراتی اداروں کے لئے کام کرنے والا آئی ایم بی ہر چھ مہینے بعد پولیو وائرس سے نبر آزما ملکوں کی کارکردگی پر ایک رپورٹ جاری کرتا ہے۔ نومبر، 2012ء میں آئی ایم بی نے پاکستان پر سفری پابندیاں لگانے کی تجویز دی تھی جس پر آخر کار رواں سل پانچ مئی سے عمل در آمد شروع کردیاگ یا ۔ تیس ستمبر کو برطانیہ میں ہونے والے آئی ایم بی کے آخری اجلاس میں قومی صحت و خدمات (این ایچ ایس) کی وزیر سائرہ افضل تاڑ ، وزیرا عظم کی پولیو کے لئے فوکل پرسن اور ایم این اے عائشہ رضا فاروق نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔

pakistan's polio program highly unsuccessful

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں