پاکستان میں اے آر وائی چینل کی نشریات معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-22

پاکستان میں اے آر وائی چینل کی نشریات معطل

پاکستان نے ملک کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز پروگرام نشرکرنے کی پاداش میں ایک ٹی وی چینل کی نشریات کو15دنوں تک معطل کردیا اور اس پر10ملین روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ پاکستان کی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پی ای ایم آر اے) نے کل اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کردیا ۔ اس چینل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ایک ٹاک شو ’’کھراسچ‘‘ میں نظام عدلیہ اور سینئر ججوں کو تنقید کا نشانہ بناکر ملک کی عدلیہ کی توہین کی ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر مبشر لقمان کی میزبانی والے اس ٹاک شو کا جائزہ لینے کے لئے کل پی ای ایم آر اے نے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔ پی ای ایم آر اے نے اس شو کو پی ای ایم آر اے ایکٹ اور اس کے ضابطہ اخلاق کے مغائر پایا ۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہفتہ کے روز اس شو اور اس کے میزبان پر امتناع عائد کردیا تھا ۔ قبل ازیں جمعہ کو ایل ایچ سی نے اے آر وائی نیوز چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال ، پروگرام کے پروڈیوسر لقمان اور عاصم ملک، فرم کے مالک جس کا انٹر ویو نشر کیا گیا تھا، کے خلاف سمن کے باوجو د عدالت میں حاضر نہ ہونے پر غیر ضمانتی وارنٹس جاری کئے گئے تھے ۔ عدالت نے اس شو کی نشریات اور اینکر کے کسی بھی دیگر ٹی وی پروگرام میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے ۔اس نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں لقمان کا نام شامل کرنے کا حکم دیا اور اٹارنی جنرل ، پنجاب ایڈوکیٹ جنرل، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) ڈائرکٹر جنرل اور لاہور ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر کو21اکتوبر کو سمن جاری کیا تھا۔
جاریہ سال ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ ایک سرکردہ ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک کو حکومت کی جانب سے خامواش کرایا گیا ہو۔ جون میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے مقبول عام نیوز چینل جیو ٹی وی کی نشریات کو اس وقت مطعل کردیا تھا جب اس چینل نے اپنے ایک صحافی کے اقدام قتل کی سازش کے لئے ایک سینئر انٹلی جنس عہدیدار کو موردِ الزام ٹھہرایا تھا ۔ اس اقدام کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹر نیشنل میں پاکستانی محقق مصطفی قادری نے کہا کہ’’ اے آر وائی کی نشریات فور ی بحال کی جائیں ۔ حکام سیاسی مفادات کے لئے میڈیا کے چند گوشوں کو خاموش نہیں کرسکتے ۔، پاکستان میں صحافت ایک انتہائی خطرناک پیشہ ہے ۔ صحافیوں پر کنٹرول کرنے کی بجائے پاکستانی حکومت کو انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ وہ جائز کام جاری رکھ سکیں ۔‘‘

Pakistan suspends TV channel ARY News 'for defamation'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں