علامہ طاہر القادری کا احتجاج ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-22

علامہ طاہر القادری کا احتجاج ختم

شعلہ بیان عالم دین علامہ طاہر القادری نے آج رات حکومت کے خلاف زائد از دو ماہ سے پاکستانی دارالحکومت میں جاری احتجاج ختم کردیا ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ اب پورے ملک میں انقلاب کے اگلے مرحلہ کے تحت مظاہرے کئے جائیں گے ۔ اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ دھرنے انقلاب میں بدلے ہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پاکستان عوامی تحریک حکومت کو ہٹانے کے لئے ایجی ٹیشن کے دوسرے مرحلہ کے طور پر ملک بھر میں احتجاج شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے شرکاء اپنے سامان باندھ لیں اور اپنے گھروں کو چلے جائیں۔ علامہ طاہر القادری نے دوسرے شہروں میں کئے جانے والے مظاہروں کے شیڈول کا بھی اعلان کیا ۔ اگلا دھرنا23اکتوبر کو ایبٹ آباد میں دیاجائے گا جس کے بعد احتجاج ماہ محرم کے دوران روک دئیے جائیں گے ۔

Pakistan cleric Qadri ends Islamabad protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں