کے چندر شیکھر راؤ نے اس موقع پر پولیس ملازمین اور ان کے ارکان خاندان کی فلاح و بہبود کے لئے300کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ محکمہ پولیس کی24گھنٹہ چوکسی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے ان کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ پر امن و پرسکون ماحول کے لئے ہمیں مزید بہتر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے شہری ایک آزاد اور خوشگوار ماحول میں سانس لے سکیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے ڈیوٹی پر جان قربان کرنے والے پولیس ملازمین کے ایکس گریشیا میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹبل کے رینک تک کے لئے40لاکھ روپے، ایس آئی رینک کے لئے45لاکھ روپے ، انسپکٹر تاڈی ایس پی رینک کے لئے50لاکھ روپے اور کسی آئی پی ایس عہدیدارکی ڈیوٹی پر موت کے لئے ایک کڑوڑ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ انہوں نے مزید اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت پولیس کینٹین کے لئے ویاٹ برخواست کردے گی اور پولیس ملازمین کے درمیان بہتر مواصلاتی تال میل کو یقینی بنانے کے لئے کالریوز رگروپ(سی یو جی) کنکشنوں کے تحت50ہزار موبائل فونس فراہم کرے گی ۔
چیف منسٹر نے خصوصی ڈیوٹی کے موقع پر ہوم گارڈس کے لئے روزانہ اجرت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے90روپے سے بڑھا کر اسے250روپے کردیا۔ اس موقع پر تقریب میں موجود ہوم گارڈس میں جوبڑی تعداد میں تھے ہلچل مچ گئی ۔ اعلیٰ عہدیداروں نے فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی ہلچل کو دبادیا ۔ قبل ازیں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس انوراگ شرما نے چیف منسٹر کے چندر شکھر راؤ کا خیر مقدم کیا ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انوراگ شرما نے کہا کہ ہر پولیس ملازمین کو اپنے شہید ساتھیوں کے نقشہ قدم پر چلنا چاہئے جنہوں نے قوم کی خدمت کے لئے اپنے پیچھے ایک پیام چھوڑا ۔ آپ شہید ہوتے ہیں تو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے بھی خطاب کرتے ہوئے مماثل خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر20پولیس ملازمین کو ان کی بہترین خدمات پر میڈلس اور نقد رقمی انعامات سے نوازا گیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی پیز، ڈی سی پیز، اے سی پیز اور دیگر پولیس عہدیداروں اور جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
Telangana police seek welfare measures
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں